قومی

ہر گھرتک کنکٹویٹی کو یقینی بنانا ہوگا: اشونی ویشنو

الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی

مواصلات، الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی اورریلوے کے وزیر جناب  اشونی ویشنو نے کہا ہے. کہ  ملک میں ہر گھر تک کنکٹویٹی کو یقینی بنانے اور  کوریج کے معیارکو بہتر بنانے کےاہداف کی تکمیل کے لئے ریگولیٹری سے ترقیاتی مقاصد تک پہنچنے کےلئے. محکمہ جاتی افسران کی ذہنیت میں   شعوری تبدیلی کی ضرورت ہے ۔  وہ گزشتہ روز فیلڈ ا فسران ، محکمہ جاتی صدر دفتر کے افسران اور صنعتی نمائندوں کے. دوروزہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے  صبح کے سیشن میں کانفرنس کا افتتاح کیا .

مشترکہ اسٹیک ہولڈرس ورکنگ گروپ

اور  دوپہر کے سیشن میں ٹیلی کام سے متعلق مختلف موضوعاتی مسائل پر. مشترکہ اسٹیک ہولڈرس ورکنگ گروپ کےنتائج اور سفارشات کو مواصلات کے وزیر جناب اشونی ویشنو. اور مواصلات کے وزیر مملکت کے سامنے پیش کیا گیا۔

جناب اشونی ویشنو نے  عالمگیر ڈجیٹل شمولیت میں معیاری ٹیلی کام کنکٹویٹی. خاص طور سے ڈجیٹل معیشت کے تناظر میں اس کی اہمیت کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے کہاکہ  صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ فیلڈ اور ایچ کیو میں محکمہ جاتی افسران کے درمیان صرف تعاون ہی ٹکنالوجی کی بدلتی ہوئی نوعیت کےساتھ ٹیلی کام سیکٹر کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔ انہوں نےآگےکہا کہ موجودہ پرانے ٹیلی کام قوانین کو بدلنے کے لئے مستقبل کے لئے. تیار ٹیلی کام کی قانونی سازی کی سخت ضرورت ہے  اور اس سلسلے میں جلد ہی مشاورت. / عام رائے حاصل کرنے کے لئےعوام کےسامنے ایک مسودہ پیش کیا جائے گا ۔

جناب دیوسنگھ چوہان

اس سے قبل کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے. جناب دیوسنگھ چوہان نے 5 ٹریلین معیشت کے لئے ملک کی ترقی میں ٹیلی کام کے کردارکو بھی اجاگر کیا ۔ حالیہ 5 جی نیلامی اور دیگر ٹیلی کام کی کامیاب اصلاحات پر محکمہ اور تمام شراکت داروں کی ستائش  کرتے ہوئے. انہوں نے ا مید ظاہر کی کہ کانفرنس سے  ٹیلی کام کی ترقی کی داستان کو آگے بڑھانےکے لئے قابل عمل خیالات اورحل  سامنے آئیں گے ۔

یہ کانفرنس 15 ستمبر 2022 تک جاری رہے گی اوراس دوران ٹیلی کام کے شعبے میں. متعلقہ موضوعات پر گروپ ڈسکشن اور پرزنٹیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago