کھیل کود

ایم آئی کیپ ٹاؤن کے ہیڈ کوچ ہوں گے سائمن کیٹچ، ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ

جیمس  پیمنٹ فیلڈنگ کوچ ہوں گے،رابن پیٹرسن ٹیم کے جنرل منیجر کے رول میں نظر آئیں گے

ممبئی؍کیپ ٹاؤن، 15 ستمبر 2022

 ایم آئی کیپ ٹاؤن نے 19 ستمبر کو کیپ ٹاؤن میں ہونے والی SA20 کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل اپنی کوچنگ ٹیم کا اعلان کیا۔ SA20 جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی ٹی۔20 کرکٹ لیگ ہے۔

آسٹریلیا کے سابق بلے باز سائمن کیٹچ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ کے طور پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سائمن کو کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔

وہ ایک  سلجھے ہوئے  کھلاڑی کے طور پر  جانے جاتے ہیں۔ ہاشم بین الاقوامی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے نام تیز ترین 2000، 3000، 4000، 5000 اور 6000 ون ڈے رنز کا ریکارڈ ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز جیمز پیمنٹ فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اور ہوم کوچ رابن پیٹرسن ٹیم کے جنرل منیجر ہوں گے۔

یہ دونوں کافی عرصے سے ایم آئی سے وابستہ ہیں۔ فی الحال پیمنٹ ممبئی انڈینز کے فیلڈنگ کوچ ہیں۔ پیٹرسن ماضی میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکے ہیں۔

 ایم آئی کیپ ٹاون کے عہدیدادران کے اعلان کے موقع پر  ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ کے چیئرمینمسٹر آکاش ایم امبانی نے کہا، “میں سائمن اور ہاشم کو  ایم آئی  کیپ ٹاؤن کوچنگ ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوش ہوں۔

جیمز اور رابن کے ساتھ، ہم ایک ایسی ٹیم بنائیں گے جو جنوبی افریقہ میں ترقی کرے گی۔ کرکٹ کا  ایم آئی  برانڈ تیار کریں گے اور اس کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک میںایم آئی اقدار کو آگے بڑھائیں گے۔

مسٹر سائمن کیٹچ، ہیڈ کوچ، ایم آئی کیپ ٹاؤن نے کہا، “ایم آئی کیپ ٹاؤن کا ہیڈ کوچ بننا اعزاز کی بات ہے۔ ایک نئی ٹیم کو اکٹھا کرنا، مہارتوں کو نکھارنا اور ٹیم کلچر بنانا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہایم آئی  کیپ ٹاؤن ایک ایسی ٹیم کے طور پرترقی کرے جو مقامی ٹیلنٹ سے بھی فائدہ اٹھائے اور  ایم آئیکی بنیادی اقدار کو آگے بڑھائے۔

ہاشم آملہ، بیٹنگ کوچ، ایم آئی کیپ ٹاؤن نے کہا، “میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کے ساتھ اس اسائنمنٹ پر آنے پر بہت خوش ہوں۔ ایم آئی مالکان، انتظامیہ اور میرے مینیجر کا بہت شکریہ۔

انہوں نے جو منصوبہ بنایا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم بننے والا ہے جو ہمارے مقامی ٹیلنٹ کو راغب کرے گا۔

ایک کھلاڑی اور سرپرست کے طور پر اپنے تجربے کے ساتھ، میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور جنوبی افریقی کرکٹ کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کا منتظر ہوں۔

ایم آئی کیپ ٹاؤن پہلے ہی 5 کھلاڑیوں۔کاگیسو ربادا، ڈیوالڈ بریوس، راشد خان، سیم کرن اور لیام لیونگ اسٹون  کو سائن کرچکی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago