قومی

وزیر داخلہ امت شاہ نےنریندر مودی کی سالگرہ پر انھیں مبارکباد پیش کی

وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا، میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔ جناب مودی نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہندوستان-سب سے پہلے کے اپنے نقطہ نظر اور عزم کے ساتھ ناممکن کاموں کو ممکن بنایا ہے۔

قومی سلامتی اور تاریخی اصلاحات

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود، اچھی حکمرانی، ترقی، قومی سلامتی اور تاریخی اصلاحات کے لیے بیک وقت اور مسلسل کوششیں کرکے جناب مودی نے ہندوستان کو اعلیٰ مقام پر لے جانے کے اپنے عزم کو پورا کیا ہے۔ یہ ان کی قیادت پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایک محفوظ، مضبوط اور خود انحصار نئے ہندوستان.  کے بانی جناب مودی کی زندگی خدمت اور لگن کی علامت ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار، کروڑوں غریبوں کو ان کے حقوق دے کر، جناب مودی نے ان میں امید اور یقین کا جذبہ پیدا کیا، آج سماج کا ہر طبقہ مضبوطی کے ساتھ جناب مودی کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

ہندوستانی ثقافت کی حمایت

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت کی حمایت کرنے.  اور فروغ دینے کے ذریعہ، جناب مودی نے ملک کو اس کی اصل جڑوں سے وابستہ کرکے . ترقی کے ہر شعبے میں آگے بڑھایا ہے۔ آج کا نیا ہندوستان جناب مودی کے وژن اور قیادت میں.  ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے.  اور اس نے ایک عالمی رہنما کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے. جس کی دنیا عزت کرتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago