قومی

ہاؤڑہ سے نیو جلپائی گوڑی کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی

نمسکار!

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس جی، وزیر اعلیٰ قابل احترام ممتا جی،مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی اشونی ویشنو جی،

سبھاش سرکار جی، نستھ پرامانک جی، جان بارلا جی، لیڈر حزب اختلاف سوویندو ادھیکاری جی، ممبرپارلیمنٹ پرسون جی، ڈائس پر موجود دیگر ساتھی خواتین و حضرات۔ وندے بھارت ایکسپریس

آج   مجھے آپ سب کے درمیان روبرو آنا تھا، لیکن میرے نجی اسباب کی وجہ سے میں آپ سب کے درمیان نہیں آپایا ہوں، اس کے لئے میں آپ کی،  بنگال کی معافی چاہتاہوں۔ بنگال کی مقدس سرزمین کو ، کولکاتہ کی تاریخی سرزمین کو آج میرے لیے سلام کرنے کا موقع ہے۔بنگال کے ذرے ذرے میں آزادی کی تحریک کی تاریخ شامل ہے۔جس سرزمین سے وندے ماترم کا نعرہ گونجا ، وہاں ابھی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔آج 30 دسمبر کی تاریخ کا بھی تاریخ میں اپنی بڑی اہمیت ہے۔ 30 دسمبر 1943، اس دن ہی نیتا جی سبھاش نے انڈمان میں ترنگا لہراکر ہندوستان کی آزادی کا بگل پھونکا تھا۔ وندے بھارت ایکسپریس

کولکاتہ میٹرو کی پرپل لائن کے جوکا –تارا تلہ ڈویژن

اس واقعے کے 75سال مکمل ہونے پر سال 2018 میں، میں انڈمان گیا تھا، نیتاجی کے نام پر ایک جزیرے کا نام بھی رکھا تھا اور اب اس وقت ملک آزادی کے 75سال کا جشن منا رہا ہے، امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ اسی امرت مہوتسو میں ملک نے 475وندے بھارت ٹرین شروع کرنے کا عہد لیا تھا۔ آج اسی میں سے ایک ہاؤڑہ –نیوجلپائی گوڑی وندے بھارت ٹرین یہاں کولکاتہ شروع ہوئی ہے۔ آج ہی ریلوے اور میٹرو کی کنکٹی وٹی سے جڑے دیگر منصوبوں کا بھی وقف اور افتتاح ہوا ہے۔تقریباً 5ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے جوکا-بی بی ڈی باغ میٹرو پروجیکٹ پر کام ہورہا ہے۔ اس میں سے جوکا-تارا تلا میٹرو روٹ بن کر تیار ہو گیا ہے۔ اس سے شہر کے لوگوں کی ایز آف لیونگ مزید بڑھے گی۔

ساتھیوں،

کچھ دیر بعد ہی  مجھے گنگا جی کی صفائی اور پینے کے پانی  سے . جڑے متعدد پروجیکٹوں کو مغربی بنگال کو سونپنے کا موقع ملے گا۔ نمامی گنگے مشن کے تحت مغربی بنگال میں سیوریج  کے 25 سے زیادہ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 11پروجیکٹ پہلے ہی پورے ہوچکے ہیں. اور 7پروجیکٹ آج پورے ہورہے ہیں۔ آج 1.5ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 5 نئے پروجیکٹوں پر کام بھی شروع ہورہا ہے۔ اس میں جو اہم ہے وہ ہے آدی گنگا ندی کا احیاء۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ابھی آدی گنگا ندی کی حالت بدقسمتی سے بہت خراب ہے۔ اس میں جو کوڑا کچرا گرتا ہے، سیور کا گندا پانی گرتا ہے، اس کی صفائی کے لئے 600کروڑ روپے سے زیادہ کا جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کیاجارہا ہے۔

وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی

ہم لوگ اکثر انسان کی زندگی میںPreventive Healthcareکی بات تو کرتے رہتے ہیں. اور ہم کہتے ہیں کہ روزانہ کی زندگی وہ ہونی چاہئے کہ بیماری کی نوبت ہی نہ آئے۔ ٹھیک اسی طرح ندی کی گندگی کو صاف کرنے کے. ساتھ ہی مرکزی سرکار پریوینشن پر بھی بہت زور دے رہی ہے. اور اس پریوینشن سب سے بڑا اور جدید طریقہ ہے . زیادہ سے زیادہ جدید سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ ۔

آنے والے 15-10سال بعد کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے. ملک میں آج ہی جدید سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگوائے جارہے ہیں۔ آزادی کے امرت کال میں ہمیں فاروڈ لوکنگ. سوچ اور اپروچ کے ساتھ ملک کو آگے لے جانا ہے۔

 وندے بھارت ایکسپریس کو وزیر اعظم نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago