Categories: قومی

کسان تحریک کے سبب دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشن بند

کسان تحریک کے سبب دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشن بند

نئی دہلی،27نومبر(انڈیا نیرٹیو)

کسان تحریک کو دیکھتے ہوئے دہلی۔این سی آر کے درمیان کئی میٹرو اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ گرین لائن پر بریگیڈیر ہوشیار سنگھ، بہادر گڑھ ستی، پنڈت شری رام شرما، ٹیکری بارڈر، ٹیکری کلاں اور گھیور میٹرو اسٹیشنوں کے انٹری اور ایگزٹ دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

زرعی قوانین کے خلاف دو دن سے کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ ہریانہ اور پنجاب سے بڑی تعداد میں کسان دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کے لیے کسان دہلی پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کسانوں کی تحریک کو دیکھتے ہوئے دہلی میٹرو نے ان اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف دہلی سے گروگرام اور یو پی بارڈر پر زبردست ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بارڈر پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کسانوں کے ’دہلی چلو‘ تحریک کے درمیان دہلی-گروگرام بارڈر پر ٹریفک کا طویل جام لگ گیا ہے۔ کسان تحریک کی وجہ سے دہلی جانے والی سبھی گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے جس سے دہلی۔گروگرام بارڈر پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔

بارڈر پر سی آئی ایس ایف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ سی آئی ایس ایف کی تعیناتی کے درمیان گاڑیوں کی زبردست چیکنگ ہو رہی ہے۔ اگر آپ دہلی-این سی آر میں رہتے ہیں تو ان علاقوں میں آپ بھی جانے سے پرہیز کریں، ورنہ آپ بھی جام میں گھنٹوں پھنس جائیں گے

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago