ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کے بنگلے کے انہدام کوغلط قراردیا

ممبئی ، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ فلمی اداکارہ کنگنا رناوت کے پالی ہل بنگلے کا انہدام غلط تھا۔ ہائی کورٹ نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اس کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے بھی کنگنا رناوت کے ٹویٹ کو غلط قراردیتے ہوئے اس طرح کاٹویٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

فلمی اداکارہ کنگنا رناوت اور شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت کے مابین ٹویٹ جنگ کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن نے پالی ہل پر کنگنا رناوت کے بنگلے پرکارروائی کی تھی۔

اس کےخلاف کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی نے ہائی کورٹ میں بنگلےمیں ہوئے نقصان کے لیے کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ کے جج شاہ رخ کتھاوالا اور ریاض چھاگلہ نے کہا کہ کنگنا رناوت کا بنگلہ نیا نہیں بلکہ پرانا تھا۔ اس بنگلے پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ کارروائی کا نوٹس بھی غلط تھا۔ ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کے بنگلےکو مسمار کرنے کی کارروائی کے دوران ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ایک علیحدہ افسر کی تقرری کے لئے ایک حکم بھی جاری کیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کو بھی مارچ 2021 تک اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…