کمل ناتھ کے ٹوئیٹ کی شیوراج نے کی تردید، غلط معلومات شیئر کرنے پر دیا سخت جواب

بھوپال ، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)

اسمبلی ضمنی انتخابات کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی جماعتیں جیت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ اس دوران لیڈران اعلانات، بیان بازی کے علاوہ الزام اور جوابی الزام بھی خوب لگا رہے ہیں۔ ہڑبڑاہٹ میں کئی بار لیڈر غلطیاں بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں بروز اتوار سابق سی ایم کمل ناتھ نے ایک ٹوئیٹ کیا، جس کی وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے تردید کرتے ہوئے انہیں سخت جواب دیا ہے۔

دراصل کمل ناتھ نے اتوار صبح ایک ٹوئیٹ کیا تھا جس میں انہوں نے شیوراج حکومت پر فورتھ کلاس کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 62 سے کم کرکے دوبارہ 60 سال کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ کمل ناتھ کے اس ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے سی ایم شیوراج نے یکے بعد دیگر کئی ٹوئیٹ کرکے تردید کی اور کہا ’کمل ناتھ جی، روز صبح آپ آئینہ میں اپنے آپ کو کیسے دیکھ پاتے ہوں گے۔ اپنی اوچھی سیاست اور کانگریس کی ہار کو سامنے دیکھ کر بوکھلائے ہوئے ہیں۔ آپ اس طرح کی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں یہ گھنونا کام صرف آپ اور آپ کی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت نے ایسا کوئی بھی آرڈر پاس نہیں کیا ہے۔ یہ پوری طرح غیرمصدقہ ہے، جھوٹ ہے کہ ہم نے چوتھے درجے کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر گھٹائی ہے۔ وہ آج بھی 62 سال ہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام آپ جیسی جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو پہچاننے اور ہمیشہ کے لیے آپ سے اور کانگریس سے نجات پا لینے کا۔ آپ تو بس اب چھندواڑا یا پھر دہلی واپسی کی تیاری کر لیجئے، وہاں آپ کی کوٹھیوں کے بڑے بڑے آئینے آپ کی راہ تک رہے ہیں۔

آگے اپنے ٹوئیٹ میں سی ایم شیوراج نے کمل ناتھ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی ٹوئیٹ کرنے سے پہلے آپ نے یہ جاننا بھی مناسب نہیں سمجھا کہ جو نوٹیفکیشن جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے، وہ وزرا کے نجی اسٹیبلشمنٹ میں وزیروں کے ذریعہ اپنی مدت کار تک کے لئے رکھے جانے والے عارضی فورتھ کلاس کے ملازمین سے متعلق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دراصل حکومت نے ان کی بھی کام کرنے کی عمر حد 40 سال سے بڑھا کر 60 سال کی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا فورتھ کلاس کے مستقل ملازمین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے ریٹائرمنٹ کی عمر جوں کی توں 62 سال ہی ہے۔ میری حکومت ہمیشہ سے ہی ملازم مفاد بخش حکومت رہی ہے، آج بھی ہے اور آگے بھی رہے گی۔ آپ کی طرح تبادلہ صنعت چلا کر ملازمین کو پریشان کرنے والی حکومت نہیں ہے۔ ہم سب ایک ٹیم کی طرح کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے ہیں اور مدھیہ پردیش کی فلاح و بہبود کےلیے پرعزم ہیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…