قومی

گجرات اور ہماچل پردیش میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران ریکارڈ ضبطیاں

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جامع منصوبہ بندی، جائزے اور فالو اپ جس میں نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی فعال شرکت شامل ہے، گجرات اور ہماچل پردیش کی ریاستوں میں جاری اسمبلی انتخابات میں ریکارڈ ضبطیوں  کا باعث بنی ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات، 2022 کی تاریخوں کے اعلان کے موقع پر، چیف الیکشن کمشنر، شری راجیو کمار نے تحریصات  سے پاک انتخابات پر زور دیا اور ہماچل پردیش میں بڑے پیمانے پر ضبطیوں کا حوالہ دیا۔ ایک مہم کے طور پر، نتائج حوصلہ افزا ہیں گجرات میں انتخابات کے اعلان کے صرف چند دنوں میں 71.88 کروڑ روپے کی ضبطی ہوئی جو کہ اسمبلی انتخابات 2017 میں مثالی  ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی پوری مدت میں کی گئی ضبطیوں سے بھی زیادہ ہے جو کہ 27.21 کروڑ روپے تھی۔

ہماچل پردیش میں ضبطیاں  بھی 9.03 کروڑ روپے کے مقابلے میں 50.28 کروڑ روپے کی خطیر رقم  تک پہنچتی ہیں

اخراجات کی موثر نگرانی کا عمل انتخابات کے اعلان سے مہینوں پہلے شروع ہوتا ہے اور اس میں تجربہ کار افسران کی بطور اخراجات کے مشاہدین  کی تقرری، زیادہ مربوط اور جامع نگرانی کے لیے نافذ کرنے والے اداروں کو حساس بنانا اور جائزہ لینا، اخراجات کے حساس حلقوں کی نشان دہی، مناسب منصوبہ بندی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ مانیٹرنگ کے عمل میں شعبہ جاتی  سطح  کی ٹیمیں اور ڈی ای اوز/ایس پیز کے ساتھ باقاعدہ فالو اپ تاکہ انتخابات کو  داغدار کرنے میں پیسے کی طاقت کے کردار کو روکا جا سکے۔ مرکزی مبصرین اور ڈی ای اوز، ایس پیز کے جائزے کے ساتھ انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جامع نگرانی  کی غرض سےکے کمیشن کے دورے پہلے ہی کئے جاچکے ہے۔

ہماچل پردیش اور گجرات کی ریاستوں میں اب تک (10.11.2022 تک) کئے جاچکے  دوروں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

ریاست

نقدی

شراب

 ڈرگس

قیمتی دھاتیں

تحائف

مکمل ضبطیاں

 (کروڑ روپے)

مقدار( لیٹرس)

قیمت

 (کروڑ روپے)

قیمت

 (کروڑ روپے)

قیمت

 (کروڑ روپے)

قیمت

 (کروڑ روپے)

 (کروڑ روپے)

ہماچل پردیش

17.18

972818.24

17.50

1.20

13.99

0.41

50.28

گجرات

0.66

109189.19

3.86

0.94

1.86

64.56

71.88

اگرچہ یہ ریاست گجرات میں انتخابات کے اعلان کے ابتدائی دنوں کی بات ہے، پھر بھی پولیس کی جانب سے سرگرمی کے نتیجے میں تقریباً 1,10,000 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے جس کی مالیت 3.86 کروڑ روپےہے۔ ڈی آر آئی نے بھی کی بھاری رقم ضبط کرنے کی اطلاع دی۔ جس میں  64 کروڑ روپے کے کھلونے اور لوازمات جو غلط بیانی کے ذریعے اور موندرا پورٹ پر درآمدی کارگو میں چھپا کر اسمگل کیے جا رہے تھے۔ کیس میں ماسٹر مائنڈ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ گجرات کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں پیسے کی طاقت کو روکنے کی غرض سے  موثر نگرانی کے لیے، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 69 اخراجات کے مبصرین کو بھی تعینات کیا ہے۔

کمیشن نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ستمبر میں گجرات اور ہماچل پردیش کا دورہ کیا

اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے اکتوبر میں  جانفشانی سے کام کرنے والی  ٹیموں نے دونوں ریاستوں کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ کمیشن نے دونوں ریاستوں میں اپنے دورے کے دوران انفورسمنٹ ایجنسیوں، ضلعی حکام اور پولس نوڈل افسروں کا وسیع جائزہ لیا تاکہ ووٹروں کو متاثر کرنے والی اشیاء کی قریبی اور موثر نگرانی پر زور دیا جا سکے۔

علاقوں پر سخت نگرانی پر زور دیا

ہماچل پردیش میں اپنے دورے کے دوران، چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار. اور الیکشن کمشنر جناب  انوپ چندر پانڈے نے اضلاع اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے. غیر قانونی کان کنی کے کاروبار اور شراب، مشکوک نقدی .اور اس سے پیدا ہونے والی مصنوعات جس میں انتخابات کو نقصان پہنچانے کا امکان ہے .علاقوں پر سخت نگرانی پر زور دیا۔ان ہی خطوط پر، محکمہ انکم ٹیکس کے تفتیشی ونگ، جو کہ اہم حصہ لینے والی نافذ کرنے والی ایجنسیوں میں سے ایک ہے. نے ہماچل پردیش اور ملحقہ ریاستوں کے 27 احاطوں میں  پتھر توڑنے والی  فرموں  پر چھاپے مارے. اور اہم نقدی ضبط کی۔ اس نے دیسی شراب کے مینوفیکچررز اور تاجروں پر ایک اور تلاشی اور ضبطی کی کارروائی بھی کی.

یہاں تک کہ ضمنی انتخابات 2022میں، بہار، اڈیشہ، مہاراشٹر، تلنگانہ ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستوں کے 7 اسمبلی حلقوں میں. جن میں کل پولنگ ختم ہوئی، 9.35 کروڑ روپے کی اہم رقم ضبط کی گئی۔ تلنگانہ کے انتہائی حساس منوگوڈ اسمبلی حلقہ میں ریکارڈ ضبطیاں کی گئی ، جہاں 6.6 کروڑ روپے کی نقد رقم کے ساتھ ہزاروں لیٹر شراب، کی اہم  مقدار ضبط کی گئی۔ 1.78 کروڑ روپے کی قیمتی دھاتیں ضبط کی گئی ہیں. جو کہ انتخابات میں پیسے کی طاقت کے خطرے کو روکنے کے لیے کمیشن کی جانب سے اخراجات کی نگرانی کے عمل پر توجہ مرکوز کرنے میں اضافہ کرتی ہے۔ زمینی سطح کی ٹیمیں اور مبصرین کے ساتھ ورچوئل میٹنگز کے ذریعے. ضلعی انتظامیہ کے اکثر جائزے اور فیڈ بیک سیشنز کا انعقاد کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago