عالمی

عمران خان تحریک کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

لندن،11؍ نومبر

وزیر اعظم شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی تحریک کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو برباد کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا: “جو لوگ لانگ مارچ کر رہے ہیں، شکست ان کا مقدر ہے۔”پی ایم ایل این کے سربراہ نواز شریف نے کہا: “آئیے پاکستان کی بہتری کے لیے دعا کریں۔ آئیے اللہ سے دعا کریں کہ وہ پاکستان کو راہ راست پر ڈالنے کے لیے رہنمائی فرمائے۔ پاکستان بہت مشکل میں ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی ہجوم کی ڈکٹیشن نہیں سنی اور نہ اب کریں گے۔نواز شریف نے پہلے دن جیو نیوز کو بھی تصدیق کی تھی کہ انہیں حکومت پاکستان سے سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے۔

پاسپورٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے پاس یہ پاسپورٹ کچھ دنوں سے ہے۔ شریف خاندان کے ایک فرد نے بھی تصدیق کی کہ نواز شریف کا پاسپورٹ لندن پہنچ گیا ہے۔ اس بیچ مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے عام لوگ بڑی مشکل میں ہیں۔

“لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔  نواز شریف اور وزیر اعظم  شہباز شریف دونوں نے اگلے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دیا۔ مذاکرات کے دو دور میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پنجاب پی ایم ایل این کے رہنما ملک محمد احمد خان نے بھی شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago