Urdu News

نائب صدر جمہوریہ نے ہارن بل فیسٹیول کے 23ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

طلبا کو نیو انڈیا @ 2047 کا خاکہ تیار کرنا ہوگا: نائب صدر جمہوریہ

 ہارن بل فیسٹیول کے 23ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج ریاستی دارالحکومت کوہیما کے قریب ناگا ہیریٹیج ولیج. کسامہ میں ہارن بل فیسٹیول کے 23ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے ناگالینڈ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ مل کر ’’تہواروں کے تہوار‘‘ (فیسٹول آف فیسٹولس) کا افتتاح کیا۔

جناب دھنکھڑ، جو نائب صدر کے طور پر ناگالینڈ کے اپنے پہلے دورے پر پہنچے ہیں،. کو افتتاحی تقریب میں تسیفی (سر میں پہنا جانے والا ایک روایتی پوشاک) اور امولا کاکسا (ناگا شال) سے نوازا گیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا .کہ ہندوستان ثقافت کی سرزمین ہے اور ہندوستانیوں کو اپنی قبائلی ثقافت پر فخر ہے۔

ناگاؤں کی منفرد ثقافت اور شاندار تاریخ کی ستائش کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا. ’’میں قبائلی ثقافت کو سلام کرتا ہوں۔ میں قبائلی توانائی کو سلام کرتا ہوں۔‘‘

ریاست کی قدرتی خوبصورتی کو دلفریب قرار دیتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا. کہ ریاست میں سیاحت کے وسیع امکانات ہیں ، جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر  نے ملک میں خواتین کے خلاف سب سے کم جرائم کے لیے ناگالینڈ کی تعریف کی

ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح سب سے کم ہونے پر ناگالینڈ کی ستائش کرتے ہوئے. نائب صدر نے کہا کہ ریاست خواتین کو بااختیار بنانے کا راستہ دکھا رہی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان نے آج سے جی-20 کی صدارت سنبھال لی ہے، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ اگلے سال اپریل میں ریاست میں جی- 20 کی میٹنگ ہونے پر دنیا ناگا مہمان نوازی کا تجربہ کر سکے گی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے میلے کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

نائب صدر نے کہا، ’’ہندوستان ثقافت کی سرزمین ہے اور ہندوستانیوں کو اپنی قبائلی ثقافت پر فخر ہے‘‘

ہارن بل فیسٹول کے افتتاح کے بعد نائب صدر جمہوریہ. نے کسامہ کے ناگا ہیریٹیج ولیج میں آرٹ گیلری اور مورنگس کا دورہ کیا۔

اس سے پہلے دن میں نائب صدر جمہوریہ نے ناگالینڈ کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی. وزیر اعلیٰ جناب نیفیو ریو، نائب وزیر اعلیٰ جناب وائی پیٹن اور وزراء کی کونسل سے کوہیما میں واقع راج بھون میں ملاقات کی۔

Recommended