یہ وزیر اعظم مودی کی قیادت اور کام کی جیت ہے: نڈا

نئی دہلی ، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے ساتھ متعدد ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج اور ایک بار پھر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت بننے کے ساتھ ریاست میں بی جے پی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دوسری طرف ، مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے شیوراج حکومت کو مکمل اکثریت دے دی ہے۔ بی جے پی نے اترپردیش ، گجرات ، کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی اسمبلی ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کی جیت کا سہرا وزیر اعظم مودی کی قیادت ، مرکزی حکومت کے کاموں اور کارکنوں کے سر باندھاہے۔ جے پی نڈا نے پارٹی کی جیت پر سب کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں اس مینڈیٹ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کی قیادت میں ، ہندوستان واقعی ایک عالمی طاقت کے طور پراحترام پائے گا جہاں خوشحالی ، سلامتی اور سب کے لئے ترقی کے یکساں مواقع ہوں گے۔ بہار اسمبلی انتخابات ہوں یا مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، گجرات ، کرناٹک ، منی پور اور تلنگانہ کے ضمنی انتخابات ، پوری قوم نے وزیر اعظم مودی کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں پر اپنا اٹل اعتماد برقرار رکھا ہے اور عوام کا وزیر اعظم پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…