Categories: فکر و نظر

سب سے زیادہ ووٹ سے جیتے رام رتن سنگھ، سب سے کم فرق سے جیتے راج کمار

سب سے زیادہ ووٹ سے جیتے رام رتن سنگھ، سب سے کم فرق سے جیتے راج کمار

بیگوسرا ئے ، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بیگوسرائےکے تمام سات حلقوں کے سرکاری نتائج بدھ کی صبح جاری کردیئے گئے ہیں۔ انتخابی نتائج منگل کی شام سے آنا شروع ہوگئے لیکن  مٹیہانی اوربچھوارہ اسمبلی حلقوں میں مشین کی خرابی کی وجہ سے گنتی کا عمل دیر رات مکمل ہوا۔ جس کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ یہاں اعلان کردہ نتائج میں جے ڈی یو کو سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے تین ایم ایل اے یہاں الیکشن لڑ رہے تھے اور تینوں ہار چکے ہیں۔

سب سے بڑی شکست تیھگرا اسمبلی میں ہوئی۔ یہاں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رام رتن سنگھ نے آر جے ڈی چھوڑ کر جے ڈی یو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ایم ایل اے وریندر کمار کو 47979 ووٹوں سے ہرایا۔ جب کہ سب سے سخت مقابلہ کا سامنا مٹیہانی میں چار مرتبہ کے ایم ایل اے رہے نریندر کمار سنگھ عرف بوگو سنگھ کو کرنا پڑا۔ انہیں ایل جے پی کے راج کمار سنگھ نے صرف 333 ووٹ سے ہرایا ہے۔ راج کمار سنگھ بہار میں ایل جے پی سے انتخاب جیتنے والے واحد ایم ایل اے ہیں۔ رات میں ر یزلٹ فائنل ہونے کے بعد ری کاؤنٹنگ کی بات ہوئی اور دو بار وی وی پیٹ کی ہوئی ری کاؤنٹنگ کے بعد راج کمار کو فاتح قرار دیا گیا۔

بیگوسرائے کے چیریا بریار پور میں ایم ایل اے اور سابق وزیر منجو ورما کو بھی بڑی شکست کا سامناکرنا پڑا ۔ انہیں سابق ایم پی راج ونشی ہتو نے 40897 ووٹوں سے ہرایاہے۔ جبکہ صاحب پور کمال اسمبلی حلقہ میں آرجے ڈی کے ستا نند سمبودھ نے بی جے پی چھوڑ کر جے ڈی میں آئے ششتی کانت کمار عرف امر کمار کو 14225 ووٹ سے ہرایا ۔ بیگوسرائے میں بی جے پی کی جیت ہوئی اور یہاں کندن کمار نے موجودہ ایم ایل اے اور بہار ریاستی خواتین کانگریس صدر امیتا بھوشن کو 4554 ووٹ سے ہرایا ہے۔

بکھری میں بھی سی پی آئی اور بی جے پی کے مابین  سخت مقابلہ ہوا۔ جس میں سی پی آئی کے کے سوریاکانت پاسوان نے بی جے پی کے رام شنکر پاسوان کو 777 ووٹوں سے شکست دی۔ جبکہ بچھوارہ اسمبلی حلقہ میں کانٹے کے مقابلے میں بی جے پی کے سریندر مہتا نے سی پی آئی کے اودھیش رائے کو 484 ووٹوں سے شکست دی۔ سابق ایم ایل اے رام دیو رائے کے بیٹے آزاد امیدوار شیو پرکاش غریبارداس نے ووٹ کاٹے اور بالآخر بی جے پی کو اس کا فائدہ ہوا۔ بدھ کی صبح سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد فی الحال ضلع انتظامیہ کو سکون ملا ہے ، تمام ای وی ایم کو دوبارہ سے ترتیب دیا گیا ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago