پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت تشکیل دیے گئے نیٹ ورک پلاننگ گروپ نے 3 اہم ریلوے پروجیکٹوں کا معائنہ کیا . اور تجویز پیش کی۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے خصوصی سکریٹری کے زیر صدارت این پی جی وزارت ریلوے، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، بجلی. ایم و پی این جی، ایم آئی آرای، ڈی او ٹی، ایم او سی اے، ایم او پی ایس ڈبلیو. جیسی بنیادی ڈھانچہ وزارتوں کی پلاننگ ڈویژن کا سربراہ گروپ ہے. جس میں نیتی آیوگ اور ایم ایف ای اور سی سی کی خصوصی نمائندگی بھی شامل ہے۔
این پی جی نے ریاست مہاراشٹر میں اورنگ آباد اور انکائی کے درمیان ریلوے لائنوں کو دوگنا کرنے سے متعلق پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ یہ لائنیں طویل دوری کے مقامات جیسے ممبئی، نئی دہلی، امرتسر سے بنگلور، حیدرآباد، نظام آباد وغیرہ تک پہنچنے کے لیے ایک متبادل راستہ فراہم کرائیں گی۔
یہ مجوزہ پروجیکٹ سیکشن کی صلاحیت کو 114 فیصد سے بڑھا کر 143 فیصد کے بقدر کردے گا . اور اس واحد لائن پر سامان اور مسافرنقل و حمل کو بہتر بنائے گا۔ لائنوں کو دوگنا کرنے کی وجہ سے نزدیکی صنعتی کلسٹروں سے ممکنہ مال بھاڑا ٹریفک نقل و حمل کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکتا ہے. کیونکہ یہ اراؤلی دکشن سمپرک گلیارے پر آتا ہے۔ اس سے مسافر اور مال بھاڑا دونوں کو ایک ماڈل مکس حاصل ہوگا. جبکہ 98 لاکھ کی مجموعی آبادی کے حامل 38 مواضعات اور دولت آباد، اورنگ آباد. اور جالنا کے صنعتی علاقوں کو مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔
بھارت کے مغربی ساحل اور جنوبی ساحل کے درمیان کارگو نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے. این پی جی نے ریاست اُڈیشا اور آندھرا پردیش میں بھدرک اور وزیانگرم کے درمیان بیلنس سیکشن . میں تیسری لائن کے اضافہ پر ایک پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ چونکہ یہ خطہ مشرقی ساحل پر بندرگاہوں کے لیے ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے طور پر کام کرتا ہے. اس لیے مجوزہ ریلوے لائن تین چھوٹی بندرگاہوں، گوپال پور. ڈامرا اور جلد تیار ہونے والی بھاوناپاڈو، اور دو بڑی بندرگاہوں پارادیپ اور وشاکھاپٹنم کو مربوط کرتی ہے۔ نیٹ ورک پلاننگ گروپ
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…