لاکھوں ہندستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے فائیو جی کو بروقت متعارف کرانے کی ضرورت:وزیر اعظم

نئی دہلی ، 08 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ 5 جی کو مستقبل میں تیزی سے آگے بڑھنے اور لاکھوں ہندستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے اور بروقت متعارف کرانے  کے لیےمل کر کام کرنا ہوگا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈین موبائل کانگریس (آئی ایم سی) -2020 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ لوگوں سے کہا کہ وہ’ٹاسک فورس‘ تشکیل دے کر الیکٹرانک کوکچرے سے نمٹنے کے بہتر طریقوں کے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتیں اس ٹاسک فورس کے ذریعہ ایک مکمل دائرے کی معیشت تشکیل دینے میں بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں۔وزیر اعظم نے ہندستان کو ٹیلی کام آلات کے ڈیزائن ، ترقی اور تیاری کے لیے عالمی مرکز بنانے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایکسپلورر زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موبائل ٹکنالوجی کی وجہ سے لاکھوں ہندستانی اربوں ڈالر کے فوائد حاصل کررہے ہیں۔

دوسری طرف ، موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے ، غریب اور کمزور لوگوں کی بھی مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ٹکنالوجی نے ٹول بوتھس پر کیش لیس لین دین اور ہموار کانٹیکٹ لیس انٹرفیس کو ممکن بن پایا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…