اڈالج کے تری مندر میں مشن اسکول آف ایکسی لینس کا آغاز، قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لیے پی ایم- شری اسکول ہوں گے ماڈل اسکول
گاندھی نگر/نئی دہلی، 19 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ 5 جی اسمارٹ سہولیات، اسمارٹ کلاس رومس، اسمارٹ ٹیچنگ سے آگے بڑھ کر ہماری تعلیمی نظام کو اونچی سطح پر لے جائے گی۔ اب ورچوئل رئیلٹی، انٹرنیٹ آف تھنگس کی طاقت کو بھی اسکولوں میں تجربہ کیا جاسکے گا۔
وزیر اعظم گاندھی نگر کے اڈالج کے تری مندر میں مشن اسکول آف ایکسی لینس کا آغاز کرنے کے بعد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس مشن پر کل 10,000 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ کیا گیا ہے۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے تقریباً 4260 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا۔ یہ مشن گجرات میں نئے کلاس رومز، اسمارٹ کلاس رومز، کمپیوٹر لیب اور ریاست میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مجموعی طور پر اپ گریڈ کرنے کے ذریعے تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مشن اسکول آف ایکسی لینس گجرات میں تعلیمی انفراسٹرکچر کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ آج گجرات امرت کال کی امرت نسل کی تخلیق کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہا ہے۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے یہ ترقی یافتہ گجرات کے قیام کی سمت ایک سنگ میل ثابت ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5جی پورے ہندوستان میں تبدیلی کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے جی سے فور جی تک انٹرنیٹ کی خدمات استعمال کی ہیں۔ اب 5جی ملک میں بڑی تبدیلی لانے جا رہا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…