Urdu News

خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 22 نومبر (انڈیا نیریٹو)

بین الاقوامی بازارمیں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خام تیل کی قیمت ایک فیصد اضافے کے ساتھ 88 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے دوسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 0.44 ڈالر یعنی 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 87.89 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.35 ڈالر یعنی 0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 79.73 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے باوجود ملک میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں

Recommended