قومی

عام آدمی پارٹی  نے کرپشن میں کانگریس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا: نڈا

نئی دہلی، 16 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے اتوار کو رام لیلا میدان سے دہلی کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت پر حملہ کیا اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دہلی کے میونسپل انتخابات اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار رہنے کو کہا۔ انہوں نے کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دہلی کی موجودہ حکومت کے گھوٹالوں سے عوام تک پہنچ کر واقف کروائیں۔

دہلی بی جے پی کے پنچ پرمیشور سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے ایک طرف بی جے پی کے کام اور اس کی حکومتوں کی کامیابیوں کو شمار کیا اور دوسری طرف بدعنوانی کے معاملے پر آپ کو گھیرا۔

نڈا نے کہا کہ کانگریس کمیشن کھانے کے لیے بدنام تھی لیکن عام آدمی پارٹی نے اس معاملے میں بھی  اس کاریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بی جے پی صدر نے اتوار کو بلدیاتی انتخابات سے قبل دہلی ریاستی یونٹ کے ذریعہ منعقدہ پنچ پرمیشور پروگرام سے خطاب کیا۔ ایم سی ڈی کے انضمام کے بعد دسمبر میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

نڈا نے کہا کہ دہلی کے عوام کجریوال حکومت کے گھوٹالوں سے پریشان ہیں، ایسے میں بی جے پی کو عوام کو ایک آپشن دینا ہوگا۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ یہ صرف بی جے پی ہی ہے جو اپنے کام کی تفصیلات کے ساتھ عوام کے پاس جاتی ہے

اپنے کام کی وجہ سے بی جے پی نے کئی ریاستوں میں دوبارہ حکومت بنائی ہے۔ انہوں نے نریندر مودی حکومت کی کئی اسکیموں کا بھی ذکر کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago