نئی دہلی،16اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آج سے آغاز ہوگیا ہے اور پہلے راؤنڈ کے پہلے ہی میچ میں شائقین کو بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا۔
حال ہی میں ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کو شکست دینے والے سری لنکا کو نمیبیا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
بہت کم لوگوں کو نمیبیا کی جیت کی امید تھی لیکن ٹیم اپنی کارکردگی سے پوری طرح حیران کر دیا۔
نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رن بنائے تھے لیکن سری لنکن ٹیم صرف 108 رن پر ڈھیر ہوگئی اور میچ ہار گئی۔نمیبیا کی جیت پر ٹوئٹر پر کافی ردعمل سامنے آیا اور سری لنکن ٹیم کو ٹرول بھی کیا گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک ایسوسی ایٹ ٹیم نمیبیا نے ایشیا کپ کی فاتح سری لنکا کو شکست دی،ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ سری لنکا کی مہم کا اچھا آغاز،ایک اور نے لکھا کہ سری لنکا کے لیے قدرے حیران کن ہوگا۔
اس کے علاوہ دیگر صارفین نے بھی نمیبیا کی جیت پر اپنے مختلف رد عمل کااظہار کیا ہے اور سری لنکن ٹیم کو ٹرول بھی کیا گیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…