قومی

ایرو انڈیا: سی ڈی ایس جنرل چوہان نے ہلکے کثیر جہتی ہیلی کاپٹر میں اڑان بھری

ملکی دفاعی کمپنیوں کے پویلین کا دورہ کرکے اور کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کرکے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا

گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید تحقیق پر توجہ دینے پر زور دیا

چیف آف ڈیفنس اسٹاف ( سی ڈی ایس ) جنرل انل چوہان نے بدھ کو ایرو انڈیا کے دوران ایئر شو میں کثیر جہتی ہلکے یعنی لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر (ایل یو ایچ) میں اڑان بھری۔ ان ہیلی کاپٹروں کو فوج اور فضائیہ میں بڑی تعداد میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے گھریلو دفاعی کمپنیوں کے پویلین کا دورہ کیا اور کاروباریوں سے بات چیت کی۔

فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اور نائب سربراہ بی ایس راجو نے دفاع اور فضائیہ کے شعبے سے منسلک نمائش لگانے والوں کے ساتھ ہی ایرو انڈیا میں آنے والے مختلف ممالک کے فوجی افسران سے بھی بات چیت کی۔

سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے بدھ کو ایرو انڈیا میں ملکی دفاعی کمپنیوں کے پویلین کا دورہ کیا اور کاروباری افراد سے بات چیت کی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مخصوص ٹیکنالوجی کے لئے جدید تحقیق پر توجہ دیں۔

سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے ایرو انڈیا کے دوران ہنگری کے وفد کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ پیراگوئے کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل ڈی ڈویڑن ایلڈو ڈینیئل اوزونا ریکالڈ نے ‘خود انحصار بھارت’ اقدام کے تحت دفاعی تعاون اور سی ڈی ایس جنرل انل چوہان سے بھارت کی دفاعی صنعت کے ساتھ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے بدھ کو ایرو انڈیا میں بھارتی پویلین کا دورہ کیا۔ انہیں نمائش میں رکھے گئے مقامی ہتھیاروں کے نظام اور آلات کے بارے میں بتایا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago