Categories: قومی

افغانستان: طالبان نے ہندستان کے ساتھ امپورٹ اور ایکسپورٹ پر لگائی روک، میوہ جات کی قیمتوں میں اچھال کی امید

نئی دہلی: طالبان(Taliban) کی آمد کے ساتھ ہی بھارت  (India) کے افغانستان کے ساتھ تجارتی سطح پر تعلقات خراب ہونے کے آثار ملنے لگے ہیں۔ فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن  ایف آئی ای او  (FIEO) کے ڈی جی ڈاکٹر اجے سہائے  (Dr. Ajay Sahai) نے بتایا ہے کہ طالبان نے پاکستان(Pakistan) کے ٹرانزٹ روٹ سے کارگو کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے ،جس سے ملک میں درآمدات بند ہو گئی ہیں۔ طالبان نے اتوار کو کابل پر قبضے کے بعد ہندستان کے ساتھ تمام امپورٹ ۔ ایکسپورٹ پوری طرح بند کر دی ہیں۔

افغانستان کی تازہ صورتحال کی وجہ سے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان درآمدات اور برآمدات کافی برا اثر پڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی امپورٹ ۔ ایکسپورٹ پوری طرح بندہے۔ فیڈریشن آف انڈین اکسپورٹ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان کے ٹرانزٹ روٹ سے آمد ورفت پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے درآمدات بند ہے۔ ایف آئی ای او  (FIEO) کے ڈی جی کے مطابق ہندوستان چینی ، دواسازی ، چائے ، کافی ، مصالحے اور ٹرانسمیشن ٹاور افغانستان کو برآمد کرتا ہے۔ ساتھ ہی خشک میوہ جات اور پیاز جیسی چیزیں افغانستان سے درآمد کی جاتی ہیں۔ تاہم ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تجارت سے متعلق سرگرمیاں جلد ہی شروع کی جائیں گی کیونکہ یہ دونوں ممالک کے لیے ضروری اور فائدہ مند ہے۔ امید ہے کہ افغانستان میں سیاسی استحکام آنے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ، 'درآمدات کا زیادہ تر انحصار خشک میوہ جات پر ہے۔ ہم ان سے کچھ  گوند اور پیاز بھی درآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی ای او نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے درمیان آنے والے وقت میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بھارت اپنے خشک میوہ جات کا 85 فیصد افغانستان سے درآمد کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago