Categories: قومی

اب اگنی 5 میزائل بغیر آزمائش کے فوج میں شامل کیا جائے گا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 24 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) اگنی 5 کے مزید یوزر ٹرائل سے انکار کیا ہے۔ ہندوستان پہلے ہی اس میزائل کے سات ٹیسٹ کر چکا ہے جس کی رینج پانچ ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے، اس لیے اب ہندوستان کسی ایٹمی صلاحیت کے میزائل کا تجربہ نہیں کر رہا ہے۔ میزائل کے پہلے یوزر ٹرائل کی اطلاع 23 ستمبر کو دی گئی تھی، لیکن ایک دن کے انتظار کے بعد، ڈی آر ڈی او کے سربراہ جی ستیش ریڈی نے اگنی -5 کوٹرائل کے بغیر فوج اور فضائیہ میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈی آر ڈی او کے سربراہ جی ستیش ریڈی نے 09 ستمبر کو راجستھان کے جیسلمیر میں ایک تقریب کے دوران میڈیم رینج سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم (ایم آر ایس اے ایم) ہندوستانی فضائیہ کے حوالے کیا۔ اس میزائل کی رینج 50-70 کلومیٹر ہے۔ فاصلے پر دشمن کے طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام جس کو ہندوستان اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے،ہندوستانی فضائیہ کو اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دشمن کے طیاروں سے بچانے میں مدد دے گا۔ آکاش کے بعد یہ دوسرا میزائل ڈیفنس سسٹم ہے جسے فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی -5 میزائل کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اوربھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago