Categories: قومی

اگنی پتھ اسکیم، تینوں افواج کا اعلان: اگنی پتھ اسکیم کسی بھی شکل میں واپس نہیں ہوگا

تینوں افواج میں جوش اور ہوش کے درمیان توازن قائم کرے گی اگنی پتھ اسکیم، فوج میں اوسط عمر 32کے بجائے 26سال کرنے کے لیے اسکیم لگائی گئی ہے

وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ اتوار کو اگنی ویر بھرتی اسکیم کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کسی بھی شکل میں واپس نہیں ہوگی۔ تینوں افواج کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے اگنی ویروں کی بھرتی اسکیم کے بارے میں تحریک کو تفصیل سے سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ اگنی پتھ اسکیم کو لے کر فوجی معاملوں کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری لیفٹیننٹ جنرل انل پوری نے پریس کانفرنس کرکے جائزہ میٹنگ کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سدھار لمبے وقت سے التوا میں تھا۔ ہم اس سدھار کے ساتھ ملک کی تینوں افواج میں  نوجوانوں اور تجربے کا ایک اچھا امتزاج لانا چاہتے ہیں۔ آج بڑی تعداد میں جوان اپنے 30 کے دہائی میں ہیں اور افسران کو پہلے کے مقابلے بہت بعد میں کمان مل رہی ہے۔ افواج کی اوسط کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کی تینوں افواج میں ہوش اور جوش کا بہترین امتزاج ہو۔

لیفٹیننٹ جنرل ارون پوری نے کہا کہ ہر سال تقریباً 17,600 لوگ تینوں خدمات سے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ کسی نے کبھی ان سے یہ پوچھنے کی کوشش نہیں کی کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے‘۔ ’اگنی ویر‘ کو سیاچن اور دیگر علاقوں میں تعیناتی پر وہیں بھتہ ملے گا، جو موجودہ وقت میں باقاعدہ فوجیوں کی خدمت پر لاگو ہوتا ہے۔ خدمات شرائط میں اگنی ویروں کے لئے کوئی بھید بھاو نہیں ہوگا۔ اگلے 4-5 سالوں میں ہم (فوجیوں کا) 50-60,000 تک بھرتیاں کریں گے اور بعد میں یہ بڑھ کر 90,000 سے 100000 ہوجائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل ارون پوری نے کہا کہ ہم نے اسکیم کا جائزہ لینے اور بنیادی صلاحیت کی تعمیر کرنے کے لئے پہلے سال 46,000 بھرتیاں سے چھوٹی شروعات کی ہے۔ مستقبل قریب میں ہماری‘اگنی ویر’کی تعداد 1.25 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ملک کی خدمت میں اپنی زندگی قربان کرنے والے‘اگنی ویر‘ کو ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ ملے گا۔ ان کے لئے الگ سے کسی بیرک یا ٹریننگ سینٹر کی سہولت نہیں کی جا رہی ہے۔ اگنی ویر بھی مستقل فوجیوں کے برابر سہولیات پائیں گے۔ پہلے سے موجود بنیادی ڈھانچہ کا فائدہ اٹھائیں گے۔مختلف وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ‘اگنی ویروں‘ کے لئے ریزرویشن کا اعلان پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ یہ اسکیم کے اعلان کے بعد ہوئی آگ زنی، توڑ پھوڑ اور تشدد کے عمل میں نہیں کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago