غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن پروگرام ’ملاقات ایک فنکار سے‘ کا انعقاد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن پروگرام ’ملاقات ایک فنکار سے‘ کا انعقاد</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پروگرام ’ملاقات ایک فنکار سے‘میں معروف اداکارہ اورپروگرام ڈائرکٹر محترمہ صبا زیدی عابدی نے ڈرامہ اور اسٹیج سے متعلق فنی مسائل اور تجربات پر نہایت پر مغز گفتگو کی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے صبا زیدی عابدی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ صبا زیدی صاحبہ کا مختصر وقت میں تعارف میرے لیے بہت مشکل ہے۔آپ ہمیشہ نئے مواد کی پیشکش کے لیے فکرمند رہتی ہیں۔ آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے گریجویشن کے بعد نیشنل براڈکاسٹ دوردرشن میں بطور ڈرامہ ڈائرکٹر اور پروڈیوسر اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے سبب آپ نے بہت جلدی اپنی شناخت قائم کر لی۔ بہت سارے نیشنل اور انٹر نیشنل انعامات آپ کو عمدہ کار کردگی کے اعتراف میں اب تک پیش کیے جا چکے ہیں۔ ڈرامہ اور فلم کی دنیا میں میں آپ کا نام ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 مہمان مقرر صبا زیدی عابدی نے کہا کہ میرے کیریر کا آغاز ایسے وقت میں ہوا جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ساتھ اسٹیج پر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ میرے استاد نے مجھ سے کہا تھا کہ اسٹیج تو دل بہلانے کے لیے کیا جاتا ہے اس کو کیریر بنانا مناسب نہیں ہے تم کو تعلیم پر دھیان دینا چاہیے۔ لیکن میں نے فیصلہ کر کیا تھا کہ مجھے اسی سمت میں کام کرنا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ جب میں نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لیا تو ابراہیم القاضی صاحب ڈائرکٹر تھے وہ بہت فعال شخصیت کے مالک تھے۔ انھوں نے ہماری بنیادی تربیت اتنی اچھی کی کہ وہ ہمیشہ میرے کام آئی۔ اس پروگرام کی نظامت دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر محمد کاظم نے کی انھوں نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کی ثقافتی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ ایک فعال ادارہ ہے اس شاخ کے زیر انتظام بہت سارے ڈرامے اسٹیج کیے جا چکے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 لیکن اس یہ پروگرام ’ملاقات ایک فنکار سے‘ اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ اس کے ذریعے ہم ایسی شخصیات سے ہم کلام ہوتے ہیں جن کو دیکھنا ہی خود میں ایک خوشگوار احساس پیدا کرتا ہے۔ صبا زیدی عابدی صاحبہ نے ہندی سنیما کے بہت مماز ڈائرکٹرس اور ایکٹرس کے ساتھ کام کیا ہے۔ پوری دنیا میں ان کے کام اور ان کی شخصیت کو بطور مثال پیش کیا جاتا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کا یہ پروگرام زوم ایپ اور انسٹی ٹیوٹ کے فیسبک اور یوٹیوب پیج پر نشر ہوا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے فیسبک اور یو ٹیوب پیج پر یہ پروگرام اب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔</p>

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago