قومی

بھارتی فضائیہ میں اگنی ویر بھرتی: پہلی بار خواتین کوبھی موقع ملا

بھارتی فضائیہ میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویرو بھرتی کے لئے آن لائن رجسٹریشن 7 نومبر سے شروع ہو گئی ہے۔ جس کی آخری تاریخ 23 نومبر 2022 ہے۔ پہلی بار خواتین امیدواروں کو بھی اگنیور کے انتخاب میں حصہ لینے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر (دفاع) کرنل امیتابھ شرما نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے غیر شادی شدہ مرد اور خواتین امیدوار بھارتی فضائیہ کی ویب سائٹ سے بھرتی سے متعلق تمام قوانین کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 امیدوار اگنیور کی بھرتی کے لیے 23 نومبر 2022 شام 5 بجے تک لاگ ان کر کے آن لائن رجسٹر کر سکتے ہیں۔ 27 جون 2002 سے 27 دسمبر 2005 کے درمیان پیدا ہونے والے غیر شادی شدہ مرد اور خواتین امیدوار (دونوں تاریخوں سمیت) اس بھرتی کے اہل ہوں گے۔

کلاس 12 ویں یا اس کے مساوی امتحان میں ریاضی، فزکس اور انگریزی بطور سائنس مضامین اور آرٹس اور کامرس اسٹریم کے کسی بھی مضمون میں 50 فیصد نمبرات انگریزی مضمون میں کم از کم 50 فیصد نمبروں کے ساتھ یا 3 سالہ انجینئرنگ ڈپلومہ ہولڈر یا 2 سالہ ووکیشنل کورس پاس امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago