بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو آسٹریلیائی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البانی نے خود ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ حال ہی میںجی- 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر، آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی نے کہا تھا کہ انہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان مضبوط اقتصادی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے مارچ 2023 میں بھارت کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے اسے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک تجارتی وفد کو بھارت لے کر جائیں گے۔ یہ ایک اہم دورہ ہوگا اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
اب آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانی نے ٹوئٹ کرکے اس معاہدے کی پارلیمنٹ سے منظوری دی ہے۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا کا آزادانہ تجارتی معاہدہ پارلیمنٹ سے پاس ہو چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل نے کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ آسٹریلیائی سروس کمپنیوں اور پیشہ ور افراد کے لیے ہندوستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ایک بہت بڑا موقع ہوگا۔
آسٹریلیا-بھارت اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) پر 2 اپریل کو دستخط ہوئے تھے۔ آسٹریلیا کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشت میں آسٹریلیا کے داخلے کو تقویت دے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…