Categories: قومی

بھارتی فضائیہ کےلیے سی-295ٹرانسپورٹ طیارہ خریدنے کا معاہدہ

بھارتی فضائیہ کے لیے40ٹرانسپورٹ طیارہ بھارت میں ہی بنائے گا ٹاٹا گروپ،کمپنی48مہینوں کے اندر بھارت کو16طیارے فلائنگ موڈ میں دے گی

وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے بھارتی فضائیہ کے لیے 56 ایم ڈبلیو C-295  ٹرانسپورٹ  طیاروں کی حصولیابی کے لیے 24 ستمبر 2021 کو اسپین کی  فرم  میسرز ایئر بس  ڈیفنس اینڈ اسپیس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

وزارت دفاع نے میسرز ایئر بس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے ساتھ تلافی سے متعلق ایک آفسیٹ معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ جس کے ذریعہ میسرز ایئر بس، انڈین آفیسٹ ساجھیداروں سے موزوں مصنوعات اور خدمات کی براہ راست خریداری کے ذریعہ تلافی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری  کرے گا۔ ان معاہدوں پر، اس مہینے کے شروع میں سیکوریٹی سے  متعلق کابینہ کمیٹی کے ذریعہ منظوری دیئے جانے کے بعد دستخط کئے گئے ہیں۔ایم ڈبلیو C-295طیاروں کی شمولیت کا بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کی جدید کاری کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس 10-5 ٹن سامان لے جانے کی گنجائش  والا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو آئی اے ایف کے پرانے ایورو ٹرانسپورٹ طیاروں کی جگہ لے گا۔یہ طیارہ نیم تیار شدہ ہوائی پٹی سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں فوجیوں اور سازو سامان کو چھتری کے ذریعہ اتارنے اور جلد کارروائی کرنے کی غرض سے پچھلی جانب ایک دراوزہ بھی ہے۔ اس طیارے کی بدولت، بھارتی فضائیہ کی ہوائی جہاز کے ذریعہ سامان یا فوج کو لے جانے سے متعلق حکمت عملی پر مبنی صلاحیت کو زبردست فروغ حاصل  ہوگا۔

خاص طور پر شمال اور شمال مشرقی سیکٹر اور انڈمان و نکوبار جزائر میں یہ طیارہ بہت مفید ثابت ہوگا۔اس پروجیکٹ سے حکومت کے“آتم نربھر ابھیان”کو خاطر خواہ تقویت فراہم ہوگی۔ کیونکہ یہ پروجیکٹ بھارت کے نجی شعبے کو ٹیکنالوجی پر مرتکز اور انتہائی مقابلہ جاتی شہری ہوا بازی کی صنعت میں داخل ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔چھپّن طیاروں میں سے 40 طیارے بھارت میں ہی ٹاٹا کنسورشئیم کے ذریعہ تیار کئے جائیں گے۔ تمام طیاروں کو اس معاہدے پر دستخط کئے جانے کے دس سال کے اندر اندر دستیاب کرا دیا جائے گا۔ تمام 56 طیاروں کو اندرون ملک میں ہی تیار کردہ فن حرب کے الیکٹرانک سازو سامان سے آراستہ کیا جائے گا۔ ان طیاروں کی دستیابی مکمل ہوجانے کے بعد بھارت میں تیار کئے جانے والے طیاروں کو، حکومت ہند کے ذریعہ منظور شدہ ملکوں کو برا?مد کیاجاسکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ بھارت میں ایرو اسپیس ایکو نظام کو تقویت بہم پہنچائے گا۔ جس میں ملک بھر میں پھیلے بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے صنعتی ادارے  ایم  ایس ایم ایز، طیارے کے پارٹس تیار کرنے  کے کام میں شامل ہوجائیں گے۔یہ پروگرام،“میک ان انڈیا”کو تقویت بہم پہنچانے اور اندرون ملک دستیاب صلاحیتوں کو مستحکم بنانے سے متعلق حکومت ہند کی ایک منفرد پہل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago