Categories: قومی

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند نے سال 2020-2019 کے لیے نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز تقسیم کئے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر جمہوریہ ہندرام ناتھ کووند نے جمعہ کو ایک ورچوئل تقریب میں (24 ستمبر 2021) نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز برائے سال 2020-2019 تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ انسانی زندگی عمارت عموماً اس کی تعلیمی زندگی کی بنیادوں پر تعمیر کی جاتی ہے۔ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، تاہم  بنیادی شخصیت سازی کا عمل طالب علمی کی زمانیہی  سے شروع ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ این ایس ایس کو ایک بصیرت افروز منصوبہ تصور کرتے ہیں جس کے ذریعے طلبہ کو خود اپنے اسکول اور کالج کے دنوں میں اپنے معاشرے اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کاموقع فراہم ہوتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس بات کی طرف اشارہ کرتیہوئے  کہ نیشنل سروس اسکیم کا مقام 1969 میں مہاتما گاندھی پیدائش کے صد سالہ جشن کے موقع پر عمل میں آیا تھا، صدر محترم نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی۔ ان کی تمنا تھی کہ ہمارے نوجوان ایک ذمہ دار شہری بنیں اور اپنی حیثیت کو پہچانیں۔گاندھی جی کے خیال میں اپنے آپ کو پہچاننے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی زندگی کو دوسروں کی خدمت کے لئے وقف کردیا جائے۔ گاندھی جی کی زندگی انسانی خدمات کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔انسانی خدمت کے بارے میں ان کے تصورات اور ان کا جذبہ آج کے دور میں بھی ہمارے لئے ترغیب دینے والے اور معاونیت رکھنے والے ہیں۔صدرمحترم نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کووڈ-19 کے شروعاتی دور میں، جب بڑے پیمانے پر ماسکوں کی تیاری شروع نہیں ہوئی تھی، اس وقت این ایس ایس کے دریعہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ماسک تیار کئے گئے اور ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کئے گئے تھے۔انہوں نے اس کا بھی ذکر کیا کہ این ایس ایس کے  ادا کاروں نے ہیلپ لائن کے ذریعہ لوگوں کو کووڈ سے تعلق رکھنے والی معلومات فراہم کیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے آگاہی اور راحت سے متعلق سرگرمیوں میں اکثر ضلعوں میں انتظامیہ کی مدد بھی کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر محترم نے بتایا کہ آزادی کے 75 ویں سال کو پورے ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منایاجارہا ہے۔انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ این ایس ایس کے رضا کار اس مہوتسو میں معاونت کررہے ہیں اور ہندوستانی تحریک آزادی اور ملک کو مجاہدین آزادی کی دین کے موضوع پر ویبنار/ سیمینار منعقد کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی اور مجاہدین ا?زادی کے خیالات سے آگاہی کی تشہیر کرنا بھی قوم کی ایک خدمت ہے۔این ایس ایس انعامات کی شروعات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعہ 1994-1993 میں نیشنل سروس اسکیم کی سلور جوبلی سال کے موقع پر کی گئی تھی۔ان انعامات کا مقصد یونیورسٹیوں، کالجوں،(+2) کونسلوں اور سینئر سیکنڈری، این ایس ایس یونٹس/ پروگرام افسران اور این ایس ایس کے رضا کاروں کے ذریعہ کی گئی رضا کارانہ عوامی خدمت کی سمت میں نمایاں تعاون کا اعتراف کرنا اور ان پر انعامات دینا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago