لیبر بیورو کے ذریعہ انجام دیا گیا کل ہند گھریلو کارکنان جائزہ
جائزے میں حصہ لینے والے کنبوں کی شناخت کبھی ظاہر نہیں کی جاتی اور نتائج صرف تعداد کے مجموعے کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں
محنت و روزگار کے وزیر مملکت، جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ لیبر بیورو، جو کہ محنت و روزگار کی وزارت کا ایک منسلک دفتر ہے، نے مہاراشٹر سمیت منتخبہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے معلومات اکٹھا کرکے کل ہند گھریلو کارکنان جائزے کا اہتمام کیا۔
ایک تحریری جواب میں کہا گیا کہ گھریلو اور نقل مکانی کرنے والے کارکنان کے بارے میں کل ہند جائزہ ملٹی اسٹیج سیمپلنگ ڈیزائن کی بنیاد پر نمونہ کنبوں کو منتخب کرکے انجام دیا گیا۔ گھریلو کارکنان سے متعلق کل ہند جائزے کے لیے اعداد و شمار جمع کرنے کے کام حتمی مراحل میں ہیں اور جائزے میں حصہ لینے والے کنبوں کی شناخت کبھی ظاہر نہیں کی جاتی اور نتائج صرف تعداد کے مجموعے کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔