مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ امرناتھ یاتری آرام سے درشن کریں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے
مرکزی وزیر داخلہ نے یاتریوں کی سہولت کے لیے رات کے وقت سری نگر اور جموں سے ہوائی سروس فراہم کرنے کی ہدایت دی
وزیر داخلہ نے آکسیجن سلنڈروں کے مناسب سٹاک اور ان کی ری فلنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، ڈاکٹروں کی اضافی ٹیموں کی دستیابی کو بھی کہا
جناب امت شاہ نے امرناتھ یاتریوں کے لیے تمام ضروری سہولیات بشمول سفر، قیام، بجلی، پانی، مواصلات اور صحت کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات دیں
ر تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، بارڈر سیکورٹی فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل، بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ، فوج، مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ امرناتھ یاتری آرام سے درشن کریں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے شری امرناتھ یاترا کے پورے روٹ پر مناسب حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن سے یاترا بیس کیمپ تک کے راستے پر ہموار انتظامات فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے یاتریوں کی سہولت کے لیے رات کو سری نگر اور جموں سے ہوائی سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…