قومی

وزیر اعظم پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

کانفرنس میں ملک بھر کے سول سروسز کے تربیتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے

یہ کانفرنس ملک بھر میں تربیتی اداروں کے درمیان  تعاون کو فروغ دینے اور سرکاری ملازمین کے لیے تربیت سازی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں معاونت کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 جون 2023 کو صبح 10:30 بجے بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر پرگتی میدان، نئی دہلی میں پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم سول سروس کی استعداد کار کے ذریعہ ملک میں  حکمرانی کے عمل اور پالیسی پر عمل درآمد کو بہتر بنانے کے حامی رہے ہیں۔ اس وژن کی رہنمائی میں، سول سروسز کی صلاحیت سازی کے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی) – ‘مشن کرم یوگی’ شروع کیا گیا تاکہ صحیح  نقطہ نظر، مہارت اور علم کے ساتھ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق سول سروس تیارکی جا سکے۔ یہ کانفرنس اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔

قومی تربیتی کانفرنس کی میزبانی کمیشن  برائے صلاحیت سازی کر رہا ہے جس کا مقصد سول سروسز کے تربیتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے تربیت سازی کے  بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔

وزیر اعظم پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

اس کانفرنس میں  مرکزی تربیتی اداروں ، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں ، علاقائی اور زونل تربیتی اداروں اور تحقیقی اداروں  کے تحت تربیتی اداروں کے 1500 سے زائد نمائندے  شرکت کریں گے ۔ مرکزی حکومت کے محکموں نیز  ریاستی و مقامی  حکومتوں کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ماہرین بھی بحث میں حصہ لیں گے۔

یہ تمام متنوع خیالات کے تبادلے کو فروغ دے گا، درپیش چیلنجوں اور دستیاب مواقع کی نشاندہی کرے گا، اور قابل عمل حل اور صلاحیت سازی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرے گا۔ کانفرنس میں آٹھ پینل مباحثے ہوں گے، جن میں سے ہر ایک سول سروسز کے تربیتی اداروں  سے متعلق اہم موضوعات جیسے فیکلٹی ڈیولپمنٹ، ٹریننگ امپیکٹ اسیسمنٹ اور کنٹینٹ ڈیجیٹائزیشن  وغیرہ پر توجہ مرکوز کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago