Categories: قومی

دہلی دھماکوں کے بعد امت شاہ کا دورہ بنگال رد

کولکاتہ ، 30 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ بنگال سیکورٹی وجوہات کی بناپر منسوخ کردیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ایک اعلیٰ رہنما نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ سیکورٹی کے لحاظ سے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل ہندستان کا اتحادی ملک ہے اور وزیر داخلہ کی حیثیت سے یہ وزیر داخلہ امت شاہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہلی دھماکوں کی تحقیقات کی نگرانی کریں اور اس کے پیچھے ہونے والی تمام سازشوں کا پردہ چاک کریں۔

سفارت خانے کے قریب دھماکے کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہائی پروفائل جاسوس بھی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ، اگر امت شاہ انتخابی تیاری کے لیے بنگال جاتے ، تو یہ غلط سیاسی اشارہ ہوتا، اس لیے دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

واضح ہو کہ کل شام اسرائیلی ایمبسی کے قریب  دھماکہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان کی خبر تو نہیں ہے تاہم آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکہ کافی زور سے ہوا۔

دہلی پولیس کی خصوصی سیل اس دھماکے کی تفتیش کر رہی ہے۔ کچھ زیادہ واضح تو نہیں ہو پایا ہے تاہم ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ایران کا نام لیا جا رہا ہے۔ کچھ دھماکےدار مواد ایک ٹیکسی میں سوار دو لوگوں نے لے جا کر رکھا۔ اسپیشل ٹیم ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اس  سب  کے پیش نظر وزیر داخلہ امیت شاہ نے بنگال کا دورہ رد کردیا ہے تا کہ ان سارے معاملات پر وہ کڑی نظر رکھ سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago