بھرت پور،28جنوری (انڈیا نیریٹو)
بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ صبح 10 بجے کے قریب بھرت پور ضلع کے اچین علاقے میں پنگورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کریش ہو کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں کتنے افراد زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں ،اس بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہے۔ ضلع انتظامیہ بھی جلد بازی میں کچھ کہنے کو تیار نہیں۔ فوج کے پی آر او کرنل امیتابھ شرما نے حادثے کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔
اچین کے ایس ڈی ایم سدھارتھ نے بتایا کہ پنگورا ریلوے اسٹیشن کے قریب چک ناگلہ ویزا پر ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ موقع پر راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ ضلع کلکٹر آلوک رنجن بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر کافی بھیڑ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں کچھ دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ تاہم فوجی حکام ابھی تک موقع پر نہیں پہنچے۔ ضلع انتظامیہ نے آر بی ایم اسپتال میں علاج کے لیے ہنگامی انتظامات کیے ہیں۔
عینی شاہد دھرمیندر شرما نے بتایا کہ صبح تقریباً دس بجے اچانک آسمان میں آگ میں لپٹا ہوا ایک جہاز زمین پر آگرا۔ طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا تھا۔ طیارے کا اگلا حصہ زمین میں دھنس گیا، اسے نکالنے کے لیے موقع پر امدادی کام جاری ہے۔ یہاں انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر آر بی ایم اسپتال میں علاج کے لیے ہنگامی انتظامات کیے ہیں۔ ضلع انتظامیہ گوالیار اور آگرہ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے افسران سے رابطہ کر رہی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…