Categories: قومی

منی لانڈرنگ کیس میں انیل دیشمکھ گرفتار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 2 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں تقریباً 13 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد کل رات 1 بجے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو گرفتار کیا۔ ای ڈی اب طبی جانچ کے بعد دیشمکھ کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انل دیشمکھ کے وکیل اندرپال سنگھ نے بتایا کہ وہ عدالت میں گرفتاری کی مخالفت کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انل دیشمکھ اپنے وکیل کے ساتھ پیر کو دن 12 بجے ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوئے تھے۔ دیشمکھ سے ابتدائی طور پر ای ڈی افسرتحسین سلطان نے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کے بعد پیر کی شام ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ستیہ ورت کمار دہلی سے ممبئی پہنچے اور پوچھ گچھ کے بعد دیش مکھ کو رات ایک بجے گرفتار کر لیا گیا۔ دیش مکھ کے وکیل اندرپال سنگھ سہ پہر تین بجے ای ڈی کے دفتر سے باہر آئے اور کہا کہ وہ عدالت میں ای ڈی کی کارروائی کی مخالفت کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے انیل دیش مکھ پر ماہانہ 100 کروڑ روپے بھتہ وصولی کا ہدف دینے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی اس معاملے کی منی لانڈرنگ کے زاویے سے جانچ کر رہی تھی۔ ای ڈی نے انل دیشمکھ کے گھر اور دفتر پر پانچ بار چھاپے مارے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی نے انل دیشمکھ کے دو معاونین کو بھی گرفتار کیا تھا، جو فی الحال عدالت کی حراست میں ہیں۔ ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے انل دیشمکھ کو پانچ سمن بھی جاری کیے تھے۔ تب دیشمکھ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago