Categories: قومی

غیر قانونی وصولی معاملے میں انیل دیشمکھ کو29 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے غیر قانونی وصولی کے معاملے میں پیر کے روز سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو29 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ عدالت نے انل دیش مکھ کو عدالتی حراست کے دوران طبی سہولیات اور بستر کی سہولت فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے، تاہم ان کے گھر کے  کھانے کی مانگ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غیر قانونی وصولی معاملے میں منی لانڈرنگ کے زاویے سے پوچھ گچھ کے بعد انل دیکھ مکھ کی حراست پیر کے روز ختم ہونے کے بعدای ڈی نے انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ این ڈی پی ایس کورٹ میں ای ڈی کے وکیل نے دوبارہ انل دیشمکھ کی ای ڈی کی تحویل کا مطالبہ کیا لیکن انل دیشمکھ کے وکیل نے کہا کہ یہ مقدمہ کسی مجرم کے کہنے پر درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اس کے بعد جج ایم جے دیش پانڈے نے انل دیشمکھ کو عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم جاری کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انل دیش مکھ کے وکلا انیکیت نکم اور اندرپال سنگھ نے مطالبہ کیا کہ انل  دیشمکھ کی عمر، کمر میں درد اور خراب طبیعت کو دیکھتے ہوئے عدالتی حراست میں بسترکا انتظام، طبی سہولیات اور گھر کا کھانا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔  جج نے گھر کے کھانے کا مطالبہ مسترد کر دیا تاہم بستر اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago