Categories: قومی

وزیر اعظم نے بھوپال میں نو تعمیر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت نو تعمیر ملک کے پہلے "سب سے جدید" حبیب گنج ریلوے اسٹیشن جس کا نام تبدیل کر کے گونڈ رانی کملاپتی کے نام پر رکھا گیا ہے، کی نقاب کشائی کی۔

عالمی معیار کے ماڈل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کئے گئے رانی کملا پتی اسٹیشن میں بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ وزیر اعظم قبائلی  رول ماڈل اور مجاہد آزادی برسا منڈا کی یاد میں ”جن جاتیہ گورودیوس‘‘ منانے کے لئے آدیواسی سمیلن سمیت ریلوے سے متعلق کئی بنیادی سہولیات کی سوغات دینے کے لئے آئے ہوئے تھے۔  قبل ازیں وزیراعظم نے اسٹیشن کے احاطے میں موجود تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔

تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں ریلوے کی کئی پہل کو قوم کے نام وقف کیا۔ ان میں گیج میں تبدیل شدہ اور برقی کاری شدہ اجین-فتح آباد چندراوتی گنج براڈ گیج ریل سیکشن، بھوپال-برکھیڑا ریل سیکشنکی بجلی کاری، گنا-گوالیار ریل سیکشن کی بجلی کاری، گیج کی تبدیلی اوربجلی کاری متھیلا-نمارکھیڑی براڈ گیج ریل سیکشن شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے اجین-اندور اور اندور-اجین کے درمیان دو نئیمیمو ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے وزیر اعظم کا گونڈ رانی کملا پتی کا مجسمہ پیش کر اور شال کے ساتھ استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں ریلوے وزیر نے کہا "تالوں میں تال باقی سب تلیہ" کہاوت کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ان اسٹیشنوں میں اسٹیشن بھوپال کا کملا پتی اسٹیشن بھی جڑ گیاہے۔ اس موقع پر گورنر منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر معززین موجود تھے۔

پی پی پی ماڈل کے تحت ریلوے نے 17,245 مربع میٹر زمین انسل گروپ کو 45 سال کے لیے لیز پر دی ہے۔ اسٹیشن کو تقریباً 100 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی شکل دی گئی  ہے۔ اسٹیشن میں فوڈ کورٹ، ریستوراں، ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ روم، وی آئی پی لاؤنج ہے۔ پلیٹ فارم تک پہنچنے کے لیے اسٹیشن پر 12 ایسکلیٹرس اور 8 لفٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ اسٹیشن پر چوبیس گھنٹے نگرانی کے لیے تقریباً 176 سی سی ٹی وی نصب کیے گئے ہیں۔ اسٹیشنوں پر ٹرینوں کی معلومات پر مختلف زبانوں میں ڈسپلے بورڈ ہوگا۔ اسٹیشن میں ٹوریسٹ لاونج کے لیے جگہ بھی ہوگی اور مدھیہ پردیش کی سیاحت اور ثقافت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔

ریلوے اسٹیشن کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں آنے اور جانے کے الگ الگ راستے تعمیر کئے گئے ہیں۔ مسافروں کو تمام پانچوں پلیٹ فارمس میں داخل ہونے کے لیے ایسکلیٹرس استعمال کرنا ہوں گے جبکہ ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو باہر نکلنے کے لیے دو سب ویز استعمال کرنا ہوں گے۔ اس سے مسافر اسٹیشن پر آسانی سے آجا سکیں گے اور وہ ایک دوسرے سے ٹکرائیں  گے بھی نہیں۔ یہ ریلوے میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیشن ہوگا جہاں اس طرح کی سہولت دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ اسٹیشن کی خاصیت کشادہ ایئر ہو کون کورس ہے جو قدرتی روشنی اور ہوا سے لیس ہے۔ اس میں ایک وقت میں 700 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔ مسافروں کو ٹرینوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات کے لیے ایل ای ڈی اور اعلان وغیرہ کا انتظام ہے، جبکہ کھانے پینے کے لیے بہت سے اسٹالس بھی دستیاب ہوں گے۔

اسٹیشن کوانٹیگریٹیڈ ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ کے لیے ایک مرکز کے طور پر بھی تیار کیا گیا ہے۔ میونسپل سڑکوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر ٹریفک کے لیے وقف رابطہ راستے کے علاوہ اسکائی واک کے ذریعے بھوپال میٹرو کا براہ راست رابطہ ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago