قومی

تلگوریاستوں کے39ریلوے اسٹیشنوں کوجدید ترین بنانے کا اعلان

حیدرآباد، 7 اگست(انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندرمودی نے تلگوریاستوں میں39ریلوے اسٹیشنوں کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیادرکھا۔وزیراعظم نے نئی دہلی سے ملک بھرمیں508ریلویاسٹیشنوں کے ترقیاتی کاموں کاورچول افتتاح انجام دیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ریلوے اسٹیشنوں کے قریب شاپنگ کامپلکس اورگیمنگ زونس قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ریلوے اسٹیشنس مثالی ثابت ہوں گے۔امرت بھارت اسکیم کے تحت تلگوریاستوں کے39ریلوے اسٹیشنوں کو ترقی دی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

تلنگانہ میں 894.09 کروڑ کے مصارف سے 21 اورآندھراپردیش میں453.50 کروڑ کے مصارف سے 18 ریلوے اسٹیشنوں کو ترقی دی جائے گی۔ نامپلی ریلوے اسٹیشن میں منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیرکشن ریڈی، گورنرسوندراراجن، کریم نگرریلوے اسٹیشن کی تقریب میں رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے اورآندھراپردیش کے ایلورریلوے اسٹیشن پرمنعقدہ تقریب میں گورنر جسٹس عبدالنذیر نے شرکت کی۔

تلنگانہ میں عادل آباد، بھدرا چلم، قاضی پیٹ، ہائی ٹیک سٹی، اپو گوڑہ، حیدرآباد، جنگاؤں، کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، مدھیرا، محبوب نگر، محبوب آباد، ملک پیٹ، ملکاجگیری، نظام آباد، راما گنڈم، تانڈور، یادادری اور ظہیرآباد ریلوے اسٹیشنوں کو ترقی دی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago