قومی

باوقار پدم ایوارڈ ز کااعلان،ملائم سنگھ یادو اور ڈاکٹر دلیپ مہال نابیس کا نام بھی شامل

یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت نے باوقار پدم ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔او آر ایس کے بڑے پیمانے پر استعمال میں اہم کردار ادا کرنیو الے  مغربی بنگال کے ڈاکٹر دلیپ مہال نابیس اور یوپی کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو (دونوں بعد از مرگ)  و پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے ۔

   دلیپ مہال نابیس اور ملائم سنگھ یادو کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات جن کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے ان میں بالکرشن جوشی، ذاکر حسین، ایس ایم کرشنا، سری نواس وردھن  بھی شامل ہیں۔  ،ایس ایل بھیرپا، کمار منگلم برلا، دیپک دھر، وانی جے رام  ، سوامی چنا جیار، سمن کلیان پور، کپل کپور، سدھا مورتی اور کملیش ڈی پٹیل کو پدم  بھوشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ او آر ایس نے 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران بہت سے لوگوں کی جانیں بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تھا۔او آر ایس پہلی بار 1970 کی دہائی میں مغربی بنگال میں بنگاؤں کے قریب کیمپوں میں لاکھوں بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کے علاج کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔ مغربی بنگال کے ایک مشہور ڈاکٹر دلیپ مہال نابیس کا گزشتہ سال اکتوبر میں 87 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔

پدم شری حاصل کرنے والی اہم شخصیات میں  میڈیکل کے شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر رتن چندر کار اور ڈاکٹر منشور چندر داوار اور سماجی کارکن ہیرا بائی لوبی شامل ہیں۔

پدم شری پانے والے دیگر اہم شخصیات میں  ناگا سماجی کارکن رامکوئیبانوے نیو مے، وی پی اپوکٹن پوڈووال، ایس سی شیکھر،  مویشیوں کی فلاح و بہبود میں قابل ذکر خدمات انجام دینے والے ویدیویل گوپال اور موسی سداین ، نامیاتی کھیتی کے محرک تلارام اپریتی اور نیکرام شرما ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago