عالمی

ہندوستان۔مصر دوطرفہ تعاون کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط

وزیر اعظم نریندر مودی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کو دو طرفہ اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جانے کا اعلان کیا۔

ہندوستان۔مصر نے اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کو 12 بلین امریکی ڈالر تک لے جانے کا بھی فیصلہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال بھی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

وزیر اعظم اور دورے پر آئے مہمان رہنما نے دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کی قیادت کی اور بات چیت کی۔ اس دوران سیاسی اور سیکورٹی تعاون ، اقتصادی روابط اور سائنسی تعاون ، ثقافتی اور عوام سے عوام کے رابطے اور علاقائی اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے کثیر الجہتی فورموں بالخصوص جی 20 میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مصر ایک مہمان ملک کے طور پر جی20 میں شامل ہونے والا ہے۔ اس دوران مصر ترقی پذیر ممالک کے لیے ہندوستان کی پہل، وائس آف دی گلوبل ساؤتھ، کو جی20 مباحثوں میں لے جانے کی ہندوستان کی کوششوں میں شامل ہوگا۔

دو طرفہ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے حیدرآباد ہاؤس میں مشترکہ پریس بیان دیا۔ اس میں وزیر اعظم نے سیاسی ، سیکورٹی ، دفاع ، توانائی اور اقتصادی شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے، ہندوستان-مصر تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔

ہندوستان اور مصر نے دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں سائبر سیکورٹی ، ثقافت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، نوجوانوں کے امور میں تعاون اور نشریات کے شعبوں میں مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago