Categories: قومی

پائیدار شہری ترقی کے لیےجاپان اور مالدیپ کے ساتھ تعاون کی منظوری

کابینہ نے ، پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں، تعاون سے متعلق ، ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان مفاہت نامے کو منظوری دی

نئی دہلی، 02جون2021، انڈیا نیرٹیو

مرکزی حکومت نے پائیدار شہری ترقی کے شعبہ میں جاپان اور مالدیپ کے ساتھ تعاون کے لیے دو الگ الگ مفاہمت ناموں کو منظوری دے دی ہے۔بدھ کو  وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے میں دو الگ الگ تجویزوں کو منظور کیا گیا۔

مالدیپ کے ساتھ مفاہمت نامہ کے تحت شہری ترقیاتی تعاون سے متعلق پروگراموں کی حکمت عملی بنانے اور ان پر عمل درآمد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک مرتبہ مالدیپ اور ہندوستان میں باری باری ملاقات کرے گا۔ مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے مابین پائیدار شہری ترقی کے شعبہ میں مضبوط ، گہری اور طویل مدتی باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔

جاپان کے ساتھ معاہدے کے تحت باہمی تعاون سے متعلق پروگراموں کی حکمت عملی بنانے اور ان پر عمل درآمد کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک مرتبہ ملاقات کرے گا۔ یہ ملاقات جاپان اور ہندوستان میں باری باری ہوگی۔ یہ معاہدہ دستخط کرنے کی تاریخ سے موثر ہوگا اور پانچ سال تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد اسے ایک بار میں مسلسل پانچ سال کی مدت کے لیے تجدید کیا جاسکتا ہے۔

اس معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین پائیدار شہری ترقی کے شعبہ میں مضبوط ، گہری اور طویل مدتی دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔اس سے پائیدار شہری ترقی کے شعبوں میں شہری منصوبہ بندی ، اسمارٹ شہروں کی ترقی ، سستی رہائش ، کرایہ کی رہائش ، شہری فلڈ مینجمنٹ ، سیوریج اور گندے پانی کے انتظام ، شہری نقل و حمل کے شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

واضح ہوکہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ کو ،حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) اور مالدیپ کی سرکار کی قومی منصوبہ بندی ، ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھا نچےکی وزارت کے درمیان ، پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں،تعاون کرنے سے متعلق دستخط شدہ مفاہمت نامے ( ایم او یو) کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ اس مفاہمت نامے پر فروری  2021  میں دستخط کئے گئے تھے۔

مفاہمت نامے کے طریقہ کار کے تحت تعاون سے متعلق  حکمت عملی اور پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی ) قائم کیا جائے گا۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک بار اجلاس کرے گا جو کہ مالدیپ اور ہندوستا ن میں باری باری منعقد ہوں گے۔

فوائد:

یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان ، پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں مستحکم ، گہرے اورطویل مدتی باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔توقع ہے کہ اس مفاہمت نامے سے،شہری منصوبہ بندی،اسمارٹ شہروں کی ترقی،ٹھوس فضلہ کا انتظامیہ،قابل برداشت ہاؤسنگ،شہری سبز موبلٹی ، شہری عوام الناس کا تیز تر نقل وحمل ،اسمارٹ شہروں کی فروغ سمیت پائیدار شہری ترقی کے شعبوںمیں روزگار کے مواقع وضع  کرےگا۔

تفصیلات :

اس مفاہمت  نامے کا نفاذ  دونوں  شریکوں  کے ذریعہ دستخط  کرنے کی تاریخ سے ہوگیا ہے جو کہ 20 فروری  2021  ہے اور یہ غیر معینہ مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

اس مفاہمت نامے کےمقاصد میں،شہری منصوبہ بندی،اسمارٹ شہروں کی ترقی،ٹھوس فضلہ کا انتظامیہ،قابل برداشت ہاؤسنگ، شہری سبز موبلٹی  ، شہری عوام الناس کا تیز تر نقل وحمل ،اسمارٹ شہروں کی فروغ اور  دیگر متعلقہ اُن شعبوں میں راہ ہموار کرنا اور ہند۔مالدیپ تکنیکی تعاون کو مستحکم کرنا ہے ، جن پر فریقین باہمی طورپر رضامند ہوجائیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago