قومی

کیا آپ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے آخری الفاظ ’ہے رام‘ سے واقف ہیں؟

ہندوستان کی آزادی کے ٹھیک ایک سال بعد اس تاریخ کو مہاتما گاندھی کے قتل کی خبر سے پوری دنیا حیران رہ گئی اور پوری قوم آبدیدہ ہو گئی

ہوا کچھ یوں: 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی، جو عام طور پر دہلی کے برلا ہاؤس میں دعائیہ اجلاس کے لیے وقت پر پہنچتے تھے، کچھ دیر سے پہنچے، گربچن سنگھ ان کا استقبال کرنے پہنچے۔

ان کے ساتھ باپو دعائیہ مجلس(پرارتھنا سبھا) کی طرف بڑھے۔باپو نے وہاں موجود لوگوں کو  نمسکار  کیا۔ تب بھیڑ کے درمیان سے ایک شخص باہر آیا اور گاندھی کے سامنے ہاتھ جوڑ ے

۔ اس شخص نے دونوں ہاتھوں کے درمیان ریوالور رکھا ہوا تھا۔ اس نے اپنا ریوالور نکالا اور باپو کے سینے میں یکے بعد دیگرے تین گولیاں چلائیں۔اس شخص کا نام تھا ناتھو رام گوڈسے ۔

گولی لگنے کے بعد گاندھی جی ٹھوکر کھا کر گر پڑے۔ ان کے آخری الفاظ تھے۔ ہے رام…. گاندھی کو اٹھا کر اندر لے جایا گیا۔ کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ یہاں، بھیڑ نے ناتھو رام گوڈسے کو پکڑ لیا اور اسے پولس کے حوالے کر دیا گیا ۔

بعد میں چلے مقدمے کے بعد ناتھو رام گوڈسے کو مہاتما گاندھی کے قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی دے دی گئی۔ ناتھو رام گوڈسے کا تعلق ایک شدت پسند گروہ سے تھا جو گاندھی جی کی سیکولراور بین مذہبی ہم آہنگی کے خلاف تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago