Categories: قومی

آرمی چیف جنرل نرونے اپنے پہلے دورے پر پہنچے سری لنکا، دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور

سری لنکا کے اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ مختلف مسائل پر خیالات کا تبادلہ کریں گے

15 اکتوبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان مشترکہ مشق ' مترشکتی ' کے اختتامی مرحلے کابھی نظارہ کریں گے

نئی دہلی، 13 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے پانچ روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ بطور آرمی چیف یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران وہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان شاندار ملاقاتوں کے ذریعے دفاعی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ ایئرپورٹ پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل شویندر سلوا اور سری لنکن فوج کے کمانڈر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران آرمی چیف جنرل نرونے سری لنکا کی سینئر فوجی اور سویلین قیادت سے ملاقات کریں گے تاکہ ہندوستان اور سری لنکا کے دفاعی تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ آرمی چیف مختلف دفاعی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کریں گے اور ساتھ ہی سری لنکا کے ساتھ بہترین دفاعی تعاون کو مزید اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتوں کے ذریعے آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ سری لنکن آرمی ہیڈ کوارٹرز، گجبا رجمنٹل ہیڈ کوارٹرز اور سری لنکن ملٹری اکیڈمی کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف بھارت اور سری لنکا کے درمیان 4 اکتوبر سے امپارا مشترکہ مشق '' مترشکتی '' میں سری لنکا کے جنگی تربیتی اسکول کا 15 اکتوبر کواختتامی مرحلہ بھی دیکھیں گے۔

ہندوستانی فوج کے انفنٹری بٹالین گروپ کے 120 اہلکار مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔جنرل نرونے کے علاوہ، ہندوستانی اور سری لنکن افواج کے سینئر فوجی مبصرین بھی دوطرفہ فوجی مشق " مترا شکتی " کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کریں گے۔

اس کے بعد وہ بٹالینڈا میں ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کریں گے۔ آرمی چیف سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف اپنے دورے کے دوران سری لنکا کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد 13 اکتوبر کو سری لنکا آرمی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago