Categories: قومی

آرمی چیف جنرل نروانے نے چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے جس میں تینوں سروس چیفس شامل ہیں۔ حلقہ کے جانکار لوگوں نے  یہ بات بتائی۔یہ عہدہ 8 دسمبر کو آئی اے ایف ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت کے بعد خالی ہوا تھا۔جنرل نروانے کو کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کیونکہ وہ تین سروس چیفس میں سب سے سینئر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 آئی اے ایف کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے 30 ستمبر اور 30 نومبر کو اپنے اپنے عہدوں کو سنبھال لیا تھا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے عہدے کی تخلیق سے پہلے، تینوں فوجی سربراہوں میں سب سے سینئر چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین ہوا کرتا تھا۔چیفس آف اسٹاف کمیٹی (<span dir="LTR">CoSC</span>) نے منگل کو ملاقات کی اور جنرل راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور مسلح افواج کے 11 اہلکاروں کی موت پر تعزیت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago