Urdu News

آرمی چیف جنرل نروانے نے چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

آرمی چیف جنرل نروانے نے چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے جس میں تینوں سروس چیفس شامل ہیں۔ حلقہ کے جانکار لوگوں نے  یہ بات بتائی۔یہ عہدہ 8 دسمبر کو آئی اے ایف ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت کے بعد خالی ہوا تھا۔جنرل نروانے کو کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کیونکہ وہ تین سروس چیفس میں سب سے سینئر ہیں۔

 آئی اے ایف کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے 30 ستمبر اور 30 نومبر کو اپنے اپنے عہدوں کو سنبھال لیا تھا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے عہدے کی تخلیق سے پہلے، تینوں فوجی سربراہوں میں سب سے سینئر چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین ہوا کرتا تھا۔چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CoSC) نے منگل کو ملاقات کی اور جنرل راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور مسلح افواج کے 11 اہلکاروں کی موت پر تعزیت کی۔

Recommended