Urdu News

آرمی چیف نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی

بھارتیہ فوج نے سرحدی علاقوں میں مہماتی سیاحت کی حوصلہ افزائی پر زور دیا

آرمی چیف نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور سکم کی شمالی سرحدوں پر فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی

جنرل منوج پانڈے، چیف آف آرمی اسٹاف نے 23 اور 24 اکتوبر 2022 کو شمالی بنگال اور سکم کے سرحدی علاقوں میں فوجی اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیوالی کے موقع پر تمام رینکوں کو مبارکباد دی اور سکم کی شمالی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل کارکردگی اور حوصلے کو برقرار رکھنے پرفوجی  دستوں  کی ستائش کی۔

آرمی چیف نے سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا آرمی کمانڈر، مشرقی کمان اور لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار ایچ، جی او سی ترشقتی کور بھی تھے۔

23 اکتوبر کو سکنا ملٹری اسٹیشن پہنچنے پر. چیف آف آرمی اسٹاف نے دیوالی کے موقع پر منعقدہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے. اور تنوع میں اتحاد کو ظاہر کرنے والے ایک پروگرام میں فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ آرمی چیف نے لگن کے لئے فوجیوں کی تعریف کی. اور دیوالی کے موقع پر تمام فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف  نے کوہ پیما ٹیم کی بھی ستائش کی جس نے ماؤنٹ جونسانگ. اور ماؤنٹ ڈومیکھنگ اور تری شکتی کور کی شوٹنگ ٹیم کی جو حال ہی میں مہو میں منعقدہ اسکل ایٹ آرمز مقابلے میں اول مقام حاصل کیا تھا۔

سرحدوں پر تعینات فیلڈ فارمیشنز کی تیاریوں کا جائزہ

24 اکتوبر کو، چیف آف آرمی اسٹاف نے آرمی کمانڈر . اور جی او سی کے ساتھ شمالی اور مشرقی سکم کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا۔ آپریشنل صورتحال اور سکم سیکٹر میں شمالی سرحدوں پر تعینات فیلڈ فارمیشنز کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے. انہوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا. اور فوجیوں کو ہر قسم کے چیلنجوں کے لیے تیاری برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ دیوالی کے موقع پر فوجیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے. چیف آف آرمی اسٹاف نے ان کے ساتھ مٹھائیاں تقسیم کیں۔ فوجی سربراہ نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی کے تئیں ان کے لگن کو بھی سراہا۔

Recommended