وزیراعظم مودی نے آرمی ڈے پر فوجیوں کو دی مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو آرمی ڈے کے موقع پر فوجیوں. اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ اکہ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے، جس نے ہمیشہ فخر سے ملک کا سر بلند کیا۔

ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے،

مسٹر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پر ٹویٹ کرکے کہا’’مادر وطن کی حفاظت میں لمحہ مستعد ملک کے طاقتور فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو آرمی ڈے کی مبارکباد۔ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پرعزم ہے، جس نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ تمام اہل وطن کی طرف سے ہندوستانی فوج کو میرا سلام‘‘۔
ملک میں ہر سال 15 جنوری کو آرمی ڈے لیفٹیننٹ جنرل (بعد میں فیلڈ مارشل) کے. ایم کری یپا کو ہندوستانی فوج کا اعلی کمانڈرکا عہدہ سنبھالنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کری یپا نے 15 جنوری 1949 کو برطانوی اقتدار کے دوران ہندوستانی فوج کے آخری برطانوی اعلی کمانڈر جنرل رائے فرانسس بوچر سے عہدہ سنبھالا تھا۔

یہ دن فوجی پریڈوں، فوجی نمائشوں اور دیگر سرکاری تقریبات کے ساتھ نئی دہلی اور تمام فوج کے صدر دفاتر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن ان تمام بہادر جنگجوؤں کو بھی سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگیاں قربانی کردیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو آرمی ڈے کے موقع پر فوجیوں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد

صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے ملک کے سبھی فوجیوں، سابق فوجیوں کو آج آرمی ڈے کی مبارکباد دی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئٹ کیا ’’آرمی ڈے پر فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کو دلی مبارکباد۔ ہندوستانی سرحد کی حفاظت اور قدرتی آفات میں شہریوں کی مدد میں اہم کردار ادا کرنے والی ہندوستانی فوج کی بہادری اور ان کی بیش قیمت خدمات کے لئے ملک ہمیشہ مشکور رہے گا۔ شجاعت کو سلام‘‘۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…