Categories: قومی

کشمیر میں فوج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار: پانڈے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بین الاقوامی کنٹرول لائن پوری طرح سے محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے 15کارپس کے کمانڈر نے کہا کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وادی کشمیرکے حالات کودرہم بر ہم کرنے،روا داری کوختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، اور جموں و کشمیر میں امن ترقی اور خو ش حالی دشمن کوراس نہیں آ رہی ہے، لہذاقتل وغارت گری کے کھیل کو ہوا دے کرلوگوں میں خوف ودہشت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جسے   کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نمائندے کے مطابق بارہمولہ میں ایک اسکول میں منعقد کی گئی تقریب کے حاشئے پر15کارپس کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے ذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا جموں و کشمیرمیں امن امان کودرہم برہم کرنے تعمیروترقی خوش حالی کونقصان پہنچانے کے لئے دشمن سر گرم ہوگئے ہیں، اور وہ آسان ہدف کونشانہ بناکراقلیتوں کوخوف ودہشت میں مبتلاکرکے وادی کشمیرکی صدیوں پرانی روایت جورواں داری کے لیے مشہور ہے کوبھی پارہ پارہ کرنے کے منصوبوں کوآخری شکل دیناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کوروکنے کے لئے سیول سوسائٹی کوآگے آنا چاہیے اور ماحول کوسازگاربنانے کے لئے اپنارول ادا کرنا ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لیفٹننٹ جنرل نے کہاکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث لوگوں کوبے نقاب کرنے کے لیے وادی کشمیرکے لوگ ہی خود آ گے آئیں گے، اور جو ہلاکتوں کے سلسلے میں لوگوں نے اپناغم وغصہ اظہار کیاوہ ا س بات کی عکاسی ہے کہ وادی کے لوگ امن ترقی اور خوش حالی کے متمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں میں ملوث افرادکوان بچوں سے سیکھ لیناچاہئے جنہوں نے مذہب وملت رنگ ونسل سے بالاتر ہوکردعائیہ مجلس کااہتمام کیا،اور یہ ثابت کردیاکہ انہیں درس وتدریس دینے والے انہیں کس قدر عزیز ہیں اور ان کے ساتھ وہ کس حدتک محبت کرتے ہے۔لیفننٹ جنرل نے کہاکہ ہلاکتوں کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ سکھ ہویامسلمان ہندوں ہویاعیسائی سب انسان ہیں اور اسطرح کے واقعات کوانجام دینے کی مہذب دنیامیں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ حدمتارکہ او ر بین الاقوامی کنٹرول لائن کے حالات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پندرہ کارپس کے کمانڈر نے کہا کہ حالات بہترہیں حد متاکہ اورکنٹرول لائن محفوظ ہے، جب بھی کسی صورت حال کاسامناکرنا پڑے گا، تو اس کے لئے فوج پوری طرح سے تیار ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago