Categories: قومی

آسام : نہ صرف چائے بلکہ یہ خطہ بہت سے نامیاتی اشیا برآمد کرسکتا ہے :مودی

آسام کے ڈبروگڑھ واقع چابوا میں ایک جلسہ عام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج جب ہم خود انحصار ہندوستان کی مہم کو تیز کررہے ہیں تو ایسے میں اس خطے کا سب سے بڑا کردار ہے۔ صرف چائے کی برآمدات ہی نہیں ، یہ خطہ بہت سی نامیاتی اشیا برآمد بھی کرسکتا ہے۔

چابوا کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں کی توجہ یہاں کے کاروباری امکانات کی طرف مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سامان یورپ اور مشرق وسطی تک پہنچ رہا ہے۔ یہاں کے سامان ملک کے دوسرے حصوں میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ ، کسانوں کو ریل کے ذریعے مغربی ہندوستان سے براہ راست جوڑا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھل ، مچھلی ، سبزیاں وغیرہ کی مصنوعات اب براہ راست بڑی منڈیوں میں پہنچ رہی ہیں۔ یہاں پر فوڈ پروسیسنگ کی بھی بہت بڑی صلاحیت ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت ان صنعتوں کو مستقل طور پر ترغیب دے رہی ہے، تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو بہتر روزگار مل سکے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آبی گزرگاہیں ہمیشہ آسام کی طاقت رہی ہیں۔ تاہم ، کانگریس کے طویل دور حکومت میں آسام کی اس طاقت کو فراموش کردیا گیا تھا۔ لہذا ، عالمی برآمدات میں آسام کی شرکت بھی محدود ہوگئی۔ لیکن ، این ڈی اے حکومت آسام کی مضبوطی کو بحال کرنے میں مصروف ہے۔ اندرون ملک آبی نقل و حمل سے متعلق مہم یا آسام میں مہابوہو برہمپترا کی مہم کے پیچھے یہی سوچ ہے۔ اس سلسلے میں ، انہوں نے جوگی گھوپا میں تعمیر ہونے والے ملٹی لاجسٹک پارک کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے برہم پتر پر پلوں کی کیا صورتحال تھی، سب جانتے ہیں۔ نئے پلوں کی بات تو دور اٹل جی کے دور میں شروع کئے گئے کاموں کو بھی کانگریس نےلٹکا دیا،جس کام کوہماری حکومت نے تیزرفتاری سے مکمل کیا۔ چار نئے پل شروع کردیئے گئے ہیں۔بہت سے پلوں پر کام ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے ڈبروگڑھ میں تعمیر شدہ ریل کم روڈ برج کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، آپ نے مجھے افتتاح کرنے کی سعادت دی۔ آج ، تینسوکیاسمیت پورے خطے کے عوام ، تاجروں ،کاروباریوں ، کسانوں اور طلباء کو سیکڑوں کلو میٹر کے فاصلے سے آزادی مل گئی ہے۔

جلسہ عام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے پانچ سال پہلے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوا ہے۔ گیس کنکٹیوٹی کے ساتھ ساتھ ریفائنریز کو بھی بڑھایا جارہا ہے۔ یہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق تیار کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اعلیٰ تعلیم کے مرکز کی حیثیت سے اہم اقدامات کررہی ہے۔ چابوا میں آسام کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی اسپورٹس ملٹی پرپز کمپلیکس قائم کئے جا رہے ہیں ۔ چابوا اور تینسوکیامیں متعدد دوسرے ادارے کھولے جارہے ہیں ، جو اعلیٰ تعلیم کے ایک مرکز کے طور پر قائم ہوں گے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ این ڈی اے حکومت نے پانچ سالوں میں ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس بنیاد پر ایک مضبوط عمارت کھڑی کی جائے۔ کانگریس اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ وہ (کانگریس) پچھلے پانچ سالوں میں آسام نے جو کچھ حاصل کیا ہے اسے لوٹنا چاہتے ہیں۔ اس لئے اب آپ کو محتاط رہناہے۔ کانگریس کو اپنی کرسی کی فکر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہماری حکومت سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواش کے منتر پر کام کررہی ہے ، جب کہ کانگریس جھوٹے اعلانات کا پٹارہ بن گئی ہے۔ اس کی سچائی کو پورے ملک کے لوگ سمجھ رہے ہیں۔ سب سے بڑی پارٹی آج سمٹتی جا رہی ہے۔وجہ بالکل واضح ہے ، قابلیت ان کے لیے کوئی احترام نہیں ہے۔ ان کے لیے اقتدار کا لالچ سرفہرست ہے۔ اقتدار کےلیے کسی سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چاہے اس کے لیے لوگوں سے جھوٹ ہی کیوں نہ بولنا پڑے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمیں آسام کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے مستقل طور پر آگے بڑھنا ہے۔ صرف ڈبل انجن کی حکومت ہی یہ کام کر سکتی ہے۔ انہوں نے این ڈی اے امیدوار کو جیتانے کی اپیل کی ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago