Categories: قومی

سابق وزیر یعقوب قریشی کے 100 کروڑ سے زائد کے اثاثے ضبط

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتر پردیش، سابق ریاستی  وزیر یعقوب قریشی کے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کو بدھ کو ضبط کر لیا گیا۔ ایک  درج مقدمہ میں یعقوب قریشی اہل خانہ سمیت  فرار ہے۔ پولیس کی نوٹسوں  اور عدالتی احکامات کے باوجود کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے میرٹھ پولس انتظامیہ نے یہ کارروائی کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس کی نفری  کی موجودگی  میں سرائے بہلم میں ان کی 5 کروڑ روپے کی کوٹھی کو منسلک کر دیا گیا۔ کوٹھی میں پرتعیش فرنیچر اور لگڑری اشیادیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔ اس کے بعد ہاپوڑ روڈ پر یعقوب کا 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا میٹ پلانٹ بھی منسلک کر دیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہاپوڑ روڈ پر واقع یعقوب قریشی کی الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ پر 31 مارچ کی رات ایم ڈی اے، پولیس، انتظامیہ سمیت کئی محکموں کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ اس دوران میٹ پلانٹ سے 5 کروڑ روپے کا غیر قانونی گوشت  برامد  ہوا۔ یہ فیکٹری بغیر لائسنس کے چل رہی تھی اور اس میں گوشت کا غیر قانونی کاروبار ہو رہا تھا۔ پولیس نے یعقوب قریشی، ان کی اہلیہ سنجیدہ بیگم، بیٹے فیروز، عمران، منیجر موہت تیاگی سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تب سے یعقوب قریشی اپنے اہل خانہ سمیت  فرار   ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایم ڈی اے نے ان کی گوشت کی فیکٹری کو پہلے ہی سیل کر دیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے سرائے بہلم میں واقع ان کی کوٹھی کے خلاف  بھی کارروائی شروع کردی۔ بدھ کو اے ایس پی کینٹ چندرکانت مینا، سی او کیٹھور امیت رائے، کی قیادت میں یعقوب کی کوٹھی کو جوڑنے کی کارروائی کی گئی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago