اتر پردیش، سابق ریاستی وزیر یعقوب قریشی کے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کو بدھ کو ضبط کر لیا گیا۔ ایک درج مقدمہ میں یعقوب قریشی اہل خانہ سمیت فرار ہے۔ پولیس کی نوٹسوں اور عدالتی احکامات کے باوجود کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے میرٹھ پولس انتظامیہ نے یہ کارروائی کی ہے۔
پولیس کی نفری کی موجودگی میں سرائے بہلم میں ان کی 5 کروڑ روپے کی کوٹھی کو منسلک کر دیا گیا۔ کوٹھی میں پرتعیش فرنیچر اور لگڑری اشیادیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔ اس کے بعد ہاپوڑ روڈ پر یعقوب کا 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا میٹ پلانٹ بھی منسلک کر دیا گیا۔
ہاپوڑ روڈ پر واقع یعقوب قریشی کی الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈ پر 31 مارچ کی رات ایم ڈی اے، پولیس، انتظامیہ سمیت کئی محکموں کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ اس دوران میٹ پلانٹ سے 5 کروڑ روپے کا غیر قانونی گوشت برامد ہوا۔ یہ فیکٹری بغیر لائسنس کے چل رہی تھی اور اس میں گوشت کا غیر قانونی کاروبار ہو رہا تھا۔ پولیس نے یعقوب قریشی، ان کی اہلیہ سنجیدہ بیگم، بیٹے فیروز، عمران، منیجر موہت تیاگی سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ تب سے یعقوب قریشی اپنے اہل خانہ سمیت فرار ہیں۔
ایم ڈی اے نے ان کی گوشت کی فیکٹری کو پہلے ہی سیل کر دیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے سرائے بہلم میں واقع ان کی کوٹھی کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی۔ بدھ کو اے ایس پی کینٹ چندرکانت مینا، سی او کیٹھور امیت رائے، کی قیادت میں یعقوب کی کوٹھی کو جوڑنے کی کارروائی کی گئی۔