Categories: قومی

خلا سے آیا یوم آزادی کی مبارک باد کا پیغام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 14 اگست (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منائے جارہے امرت مہوتسو کی خلا میں بھی دھوم ہے۔ دنیا سے ہندوستان کو بھیجے جارہے مبارکبادی پیغامات میں ایک پیغام سیارہ زمین سے بہت دور خلا سے آیا ہے۔ یہ پیغام اطالوی خلاباز سامنتھا کرسٹوفوریٹی نے بین الاقوامی خلائی مرکز سے بھیجا تھا۔ کرسٹوفوریٹی نے اس خصوصی موقع پر ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے خلا سے ایک ویڈیو پیغام بھیج کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سامنتھا کرسٹوفوریٹی کا یہ مبارکبادی ویڈیو پیغام اسرو کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔ اس کا دورانیہ 1 منٹ 13 سیکنڈ ہے۔ ویڈیو میں، خلاباز کرسٹوفوریٹی سرخ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہی ہیں اور اسرو ایجنسی کو نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خلاباز سامنتھا کرسٹوفوریٹی نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ کئی دہائیوں سے بین الاقوامی ایجنسیوں نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ساتھ کئی خلائی اور سائنس مشنوں پر کام کیا ہے۔سامنتھا کرسٹوفوریٹی یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کی ایک خلاباز ہیں اور وہ اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ہیں۔ انہوں نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کو ”گگنیان“ پروگرام کی کامیابی کی تمنا کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago